Sunday, November 7, 2010

اسلام اور اسکی واپسی ۔


لگتا ہے کہ مسلمان ہی اسلام کے دنیا پر دوبارہ چھا جانے کو برا سمجھ بیٹھے ہیں اور انکا خیال ہے کہ یہ دوبارہ بھی ویسے ہی آئیگا جسطرح سے پہلے آیا تھا ۔ اسلام ایسے پرنسیپلز پر قائم پر ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہوئے اور اسلام کو دوبارہ آنے سے کوئی روکے بھی نہیں روک سکتا ۔

آج اگر کچھ مسلمان ویسٹ کی دی ہوئی اخلاقی آزادیوں پر خوش ہیں تو انہیں ان آزادیوں کے ساتھ اپنی اور دوسرے انسانوں کی اکانومیکل فکروں سے مکمل طور پر آزاد ہونا بھی ہے کہ نہیں ۔ اسلام تو اسلام ہی نہيں اگر اپنے فالورز کو انکی اکانومی کی فکروں سے مکمل طور پر آزاد نہ کرائے ۔

اگر مسلمان خود سے ہی یہ نہ چاہ رہے ہوں تو اس صورت حال میں اسلام کو بھی واپس آنے کی جلدی نہیں ہونی چاہیے نا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Friday, November 5, 2010

قومیں اور انکے عظیم انسان ۔


قوم اس ایبیلیٹی کا نام ہے جسکی مدد سے انسان اپنے ہی معاشرے میں وقت کے حساب سے ہونے والی ضروری تبدیلیوں کو ہوجانے سے روک دیا کرتے ہیں ۔ عظیم انسان اپنے آپ کو خود سے عظیم نہیں کہا کرتے ۔ وہ گزرے ہوئے عظیم انسانوں کو اچھے الفاظ میں نا صرف یاد کیا کرتے ہیں بلکہ انہی کے وضع کیئے ہوئے پرنسیپلز کو فالو کرتے ہوئے ایویلیبل ریسورسز کی مدد سے نئے ٹولز ڈیزائن کیا کرتے ہیں ۔

وہ ق‍وم ہی کیا جو ترقی کرے اور اپنی ترقی پر غرور بھی نہ کرے ۔ اپنے اس غرور کو جسٹیفائی کرنے کیلئے پہلے اپنے عظیم انسانوں کو مغرور بنانے والا کام کیا جاتا ہے ۔ پھر مینوپلیشن کے قابل دوسری قوموں کو مینوپلیٹ کیا جاتا ہے ۔ جب دوسری قوموں پر بس نہیں چل پایا کرتا تو اپنی ہی قوم کو مینوپلیٹ کرنا شروع کر دیا جاتا ہے ۔

بحیثیت قوم ترقی کی راہ دکھانے کا کام عظیم انسانوں کا ایک ہی گروپ کیا کرتا ہے اور انکے بعد کا کام عظیم انسانوں کا ایک اور گروپ کسی دوسری قوم میں پیدا ہو کے کیا کرتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Thursday, November 4, 2010

سروائول اور سمجھ ۔


ذیادہ تر جانوروں کو تو سروائول اور میٹنگ سے ہی غرض ہوا کرتی ہے ۔ بہتر جانور اپنے آف سپرنگز کی سروائول کے لیئے کی جانے والی ایفرٹ کے حساب سے کلاسیفائی ہوا کرتے ہیں ۔ اب انسانوں کی سمجھ کا تعلق اگر اپنی سروائول اور میٹنگ سے اگر بڑھ کر ہے تو ایسی بات کیلئے کوئی گلوبلی ایکسپٹیبل پروسیجر تو ہے نہیں ۔

ہر معاشرے میں پرنسیپلز تو مل جاتے جو سکسیس کے چانسز بھی بڑھا دیتے ہیں مگر سکسیس کی گارنٹی نہیں دیتے ۔ جہاں ڈیسیشن میکرز کی ڈسکریشن بھی ہو اور گزرے ہوئے عظیم لوگوں سے ذیادہ عظیم لوگوں کے آنے کے امکانات بھی نہ ہوں تو ایسی سمجھ سے تو ناسمجھی ہی نہیں اچھی کیا ؟

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Tuesday, November 2, 2010

روشن قومیں اور انکا اندھیر ۔


قومیں طاقتور تب ہونا شروع ہوتی ہیں جب انکا روشن اندھیر کافی حد تک دوسری طاقتور قوموں میں منتقل ہو چکا ہوتا ہے ۔ روشنی علم کی روشنی سے شروع ہوکر جلد ہی طاقت کے سر چشمے میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ دنیا بھر کو انصاف اور امن و امان دینے کےخواب دکھائے اور انہونی باتیں کی جاتی ہیں ۔ اپنے ہاں سے روشنیاں چرا کر لیجانے والے دشمنوں سے کم معاوضے پر روشنیوں کی ٹریڈ کی جاتی ہے ۔

جن دشمنوں کے ارادے ٹھیک نہ ہوں انہیں اپنے ہاں اندھیر مچانے کا الزام دیکر سخت سزائیں دی جاتی ہے ۔ دنیا بھر میں انصاف اور امن و امان کی خاطر دوسری قوموں کو طاقتور بننے کے حق سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔ طاقتور قومیں جشن منانے اور رو شنیاں اکٹھی کرنے کی بے حد شوقین ہوا کرتی ہیں اور اسی شوق میں کمزور قوموں کا روشن اندھیرا بھی اپنے اندر سمو لیتے ہوئے کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Monday, November 1, 2010

امیدیں اور تمنائیں بمقابلہ گلے اور شکوے ۔


انسان دوسروں انسانوں سے امیدیں اور تمنائیں رکھنے کو اپنا حق سمجھتا ہے اسیلئے امیدیں اور تمنائیں رکھنے کا حق امیدیں اور تمنائیں پوری کرنے والے انسانوں کو نہیں دیا کرتا ۔ یکطرفہ امیدیں اور تمنائیں رکھنے کو اپنا حق سمجھنے والے انسانوں سے امیدیں اور تمنائیں پوری کرنے والے انسان گلے اور شکوے ہی کیا کرتے ہیں ۔ گلے اور شکوے کرنے والے انسان بھی وہ انسان ہوتے ہیں جو امیدوں اور تمناؤں پر پورے اترنے کی باتیں تو کرتے ہیں مگر اتر نہیں پایا کرتے ۔

ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی عثمان ۔

گلے اور شکوے کرنے والے انسان بھی وہ انسان ہوتے ہیں جو امیدیں اور تمنائیں رکھے بغیر دوسروں کی امیدوں اور تمناؤں پر پورے اترنے کی باتیں تو کرتے ہیں مگر اتر نہیں پایا کرتے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

ٹائم ٹریول ۔


ماضی کی طرف ٹریول اپنے بھلے کیلئے گزرے ہوئے لوگوں کو جاکے سمجھانے کے خواہش ہوا کرتی ہے ۔ اسی طرح مستقبل میں جانا اپنے خوابوں کے بارے میں جان پانے کی خواہش ہوا کرتی ہے ۔ کچھ لوگ ایسی باتوں کو بیماری کہہ کر مزاق اڑاتے ہیں اور کچھ لوگ اس بیماری کا فاعدہ اٹھا کر لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, October 31, 2010

ایروگنٹ اور جیلس قومیں ۔


حد سے ذیادہ ایروگنٹ اور حد سے ذیادہ جیلس قوموں کی ہی عام طور پر شامت آیا کرتی ہیں ۔ جیلس قومیں اپنے غریبوں کا استحصال اور زہین مزدوروں کا ایکسچینج فارن کرنسی کی صورت میں کرتی ہیں ۔ ایروگنٹ قومیں اپنے زہین مزدوروں کا استحصال اور غریبوں کی پرورش جیلس قوموں کے غریبوں کے خون پسینے سے کرتی ہیں ۔

جب حد سے ذیادہ والی حدود آ پہنچتی ہیں تو حد سے ذیادہ ایروگنٹ قومیں، جیلس قوموں میں کنورٹ ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ اسی دوران حد سے ذیادہ جیلس قومیں، ایروگنٹ قوموں میں کنورٹ ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ دنیا میں لوگ آتے ہیں اور انہی میں سے کسی قوم کا حصہ بن کر اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اس دنیا سے چلے جاتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Thursday, October 28, 2010

ہار اور جیت ۔


کوئی بھی چیز اگر یوزفل ہونے کیساتھ ان نیسیسری بھی ہو، سیلف کانٹراڈکٹری تو ہوگی ہی ۔ سیلف کانٹراڈکٹری چیزوں کے شوقین آپس میں الجھنے سے پہلے سوچ بچار تھوڑا ہی کرتے ہیں ۔ ہار یا جیت تو ہوتی ہی صرف سیلف کانٹراڈکٹری گیمز میں ہے ۔

ایسی ہی گیمز میں نہ تو جیتنے والے نے جیت کر دکھانے کے بعد شرمندگی محسوس کر کے دکھانی ہوتی ہے اور نہ ہی ہارنے والے نے ہار ماننے کے بعد شرمندگی محسوس کرنے کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ۔ جیتنے والے کا جشن منانا بھی ٹھیک اور ہارنے والے کا رونا دھونا بھی ٹھیک ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Saturday, October 23, 2010

مغرور اور حاسد بنانا ۔


انکے پاس ہے ہی کیا سوائے غرور کرنے کو ۔ کچھ نہ ہونے کے باوجود بھی غرور کرنے کے قابل تو ہمارا ہی غرور ہے ۔ چلو انکے غرور کی وجہ کو ٹھکانے لگانے ۔ یہ ہوتا ہے حاسد لوگوں کا حاسد لوگوں کو مغرور بنا کر مغرور لوگوں سے مقابلہ کرانے کا صحیح طریقہ ۔

انکے پاس ہے ہی کیا سوائے حسد کرنے کو ۔ سبھی کچھ ہونے کے باوجود بھی حسد کرنے کے قابل تو ہمارا ہی حسد ہے ۔ چلو انکے حسد کی وجہ کو ٹھکانے لگانے ۔ یہ ہوتا ہے مغرور لوگوں کا مغرور لوگوں کو جیلس بنا کر جیلس لوگوں سے مقابلہ کرانے کا صحیح طریقہ ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Wednesday, October 20, 2010

غیرت اور انفرادیت ۔


میکاولین ایتھکس میں غیرت نہیں بلکہ انفرادیت ہوتی ہے جبکہ عمومی اخلاقیات میں غیرت اور اتحاد امپورٹنٹ ہوا کرتے ہیں ۔ رینیسانس بیچارے لوگوں کا میکاولین ایتھکس سے مایوسی کا اظہار ہوا کرتا ہے ۔ رینیسانس آیا بھی انہی قوموں کے ہاں کرتے ہیں جو ریسورسز دوسری قوموں کے ہاں سے لایا کرتی ہیں ۔

کوئی بھی رینیسانس آتا ہی اس وقت ہے جب عوام کا بڑا حلقہ میکاولین ایتھکس سے مایوس ہو کر عمومی اخلاقیات کی ڈیمانڈ کرتا ہے ۔ جب تبدیلی کی ضرورت حد سے ذیادہ بڑھ جاتی ہے تو اخلاقیات کی ڈیمانڈ کرنے والا اتحاد ایک نئی غیرت کی بنیاد رکھتا ہے جو نئے اخلاقیات کی راہ ہموار کرتی ہے ۔

رینیسانس کی مار ان قوموں کو پڑتی ہے جو رینیسانس کے اسباب پر توجہ دیئے بغیر بیچارے لوگ پیدا کیئے چلی جا رہی ہوتی ہیں ۔ رینیسانس کے بدولت پیدا ہونے والی غیرت اور اتحاد کو مینج کرنے والے بھی بوریت کے مارے جلد ہی میکاولین ایتھکس پر سوئچ کر جاتے ہیں جو کہ آغاز میں ایکسپلائٹیبل قوموں کیلئے ہوتی ہیں ۔

جبکہ عوام اس تبدیلی سے کافی عرصہ متاثر نہیں ہوتے اور پروگریسیو رینیسانس کی اگلی قسط کے انتظار میں ٹائم گزارتے رہتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ میکاولین ایتھکس پر سوئچ کرنا شروع کرتے ہیں ۔ جب سبھی میکاولین ایتھکس پر سوئچ کرجاتے ہیں تو بیچارے لوگ اور انسے ہمدردی کا رونا رونے والے دوبارہ عمومی اخلاقیات کی باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, October 17, 2010

کولز اور نارملز ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Friday, October 15, 2010

رشک اور افسوس کا اظہار ۔


قابل عزت انسانوں کی عزت کرنا ۔
کسی قابل عزت انسان کی عزت کرنا اس انسان سے جیلس ہو کر ایروگنس کا اظہار نہ کرنا ہو سکتا ہے ۔ شائد کہ اپنے سے برتر انسان سے رشک کرنا ۔

قابل تحقیر انسانوں کی تحقیر نہ کرنا ۔
کسی قابل تحقیر انسان کی تحقیر نہ کرنا اس انسان پر اپنی ایروگنس محسوس کرتے ہوئے جیلس ہو جانے کا اظہار نہ کرنا ہو سکتا ہے ۔ شائد کہ اپنے سے بدتر انسان سے افسوس کا اظہار کرنا ۔

قابل عزت انسانوں کی عزت نہ کرنا ۔
کسی قابل عزت انسان کی عزت نہ کرنا اس انسان سے جیلس ہو کر ایروگنس کا اظہار کرنا ہو سکتا ہے ۔ شائد کہ اپنے سے برتر انسان سے رشک نہ کرنا ۔

قابل تحقیر انسانوں کی تحقیر کرنا ۔
کسی قابل تحقیر انسان کی تحقیر کرنا اس انسان پر اپنی ایروگنس محسوس کرتے ہوئے جیلس ہو جانے کا اظہار کرنا ہو سکتا ہے ۔ شائد کہ اپنے سے بدتر انسان سے افسوس کا اظہار نہ کرنا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Monday, October 11, 2010

نرگسیت اور کاونٹر نرگسیت ۔


سنا ہے کہ ایسٹ میں نرگسیت ہے جوسینٹرلی کنٹرولڈ گلوبل ویلیج کے قیام میں پریشانی کا سبب ہے ۔ ایسٹ میں نرگسیت بھی ہوگی اور ایسٹ میں ایسٹرن نرگسیت کو برا اور ویسٹرن کاونٹر نرگسیت کو اچھا کہنے والے بھی کم ہی ہونگے ۔ مگر ویسٹ میں جہاں ایسٹ کی نرگسیت کو برا بھلا کہا جا رہا ہے وہیں ویسٹ کی کاؤنٹر نرگسیت پر بھی بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور لکھا جا بھی رہا ہے ۔

کرسچین کروسیڈز کے دوران یہی نرگسیت ویسٹرن نرگسیت کہلاتی تھی اور اس ویسٹرن نرگسیت کو سائنسی ترقی کی بدولت ختم ہونے میں سینکڑوں سال لگے تھے ۔ اس دور میں شائد کاؤنٹر نرگسیت ایسٹ کے ذمے تھی ۔ کاؤنٹر نرگسیت کا شکار تو انہوں نے ہونا ہے جو نرگسیت کا شکار ہونگے اور اسی طرح نرگسیت کا شکار کاؤنٹر نرگسیت رکھنے والوں نے ہونا ہے ۔

ویسٹرن نرگسیت جس سائنس کی بدولت کاؤنٹر نرگسیت بن گئی ہے اس سائنس نے قہقہے لگانے والی گنز ہی تو بنائی ہیں جو دینی جذبے سے سرشار انسانوں کو دور سے ہی شکار کرلیتی ہیں ۔ ویسٹ کی کاؤنٹر نرگسیت نے اگر ایسٹ میں کنٹرولڈ نرگسیت صرف دنیا پر کنٹرول، مینوپولیشن اور ایکسپلائٹیشن کیلئے ہی کرنی ہے تو شائد یہ کوشش ذیادہ عرصہ چل نہ پائے ۔

ایسٹ میں ویسٹرن کنٹرولڈ نرگسیت نے بش صاحب کو جوتے ہی تو کھلائے ہیں ۔ خود ویسٹ بھی تو کاؤنٹر نرگسیت کا شکار ہے جو کہ خود بھی نرگسیت سے کم نہیں ۔ اسی کاؤنٹر نرگسیت نے ویسٹ کے بڑوں کو جلد ہی ویسٹ میں ہی جوتے کھلوانے ہیں ۔ کاؤنٹر نرگسیت پر جتنا زور دیا جائیگا نرگسیت اتنی ہی بڑھیگی ۔ آخر ایسٹرن نرگسیت نے بھی تو ایسٹرن کاؤنٹر نرگسیت میں تبدیل ہونا ہے جی ۔

سیکیولر ویلیوز سے دنیا کو سیکولر تو کیا جاسکتا ہے مگر دنیا پر کنٹرول، مینوپولیشن اور ایکسپلائٹیشن کیلئے نرگسیت کو پروموٹ کیا جانا ضروری ہوتا ہے ۔ یوروپین نرگسیتوں کے بعد اب باری ایسٹرن نرگسیتوں کی ہے ۔ جہاں کاؤنٹر نرگسیت کو ڈیفنڈ کرنے میں مزا ہے وہی مزا نرگسیت کو ڈیفنڈ کرنے میں بھی ہوتا ہے ۔ یہی دنیا کی خوبصورتی ہے اور اس دنیا کی خوبصورتی ایسے ہی برقرار رہیگی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, October 10, 2010

کولز اور کولز ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Saturday, October 9, 2010

کولز اور فولز ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Friday, October 8, 2010

جیلسی اور ایروگنس ۔


بات تو ایبیلیٹی اور بیلانگنگز کی ہوتی ہے ۔ بظاہر خوبصورت خد و خال اور ایکیوریٹ ہھتیار بیلانگنگز اور انکا استعمال ایبیلیٹی کہلاتا ہے ۔ ایبیلیٹی ایک نظر نہ آنے والی شے ہے اور دماغ کے استعمال کا دوسرا نام بھی ہے ۔ ذاتی بیلانگنگز کی میٹیریل ویلئیو کا کسی موقعہ پر کم پڑ جانا جیلس اور بڑھ جانا ایروگنٹ فیلنگز کا باعث بنتا ہے ۔

جیلس اور ایروگنٹ احساسات خوبصورت خد و خال میں واضع تبدیلی اور ایکیوریٹ ہھتیار کے غیر متوازن استعمال کی علامت ہوا کرتے ہیں ۔ دل نامی شے کا استعمال بھی دماغ کیلئے اچھے بھلے مسائل پیدا کردیتا ہے ۔ اسی دل نامی مصیبت کو پلیز کرنے کی خاطر ایک اچھا بھلا انسان اپنی ایبیلیٹیز کی لیمٹس کو اپنے دوست نما دشمنوں پر آشکارہ کردیا کرتا ہے ۔

انسان عام طور پر ایک وقت میں یا تو جیلس ہوا کرتا ہے یا ایروگنٹ ۔ ماحول اور سوشل انٹرایکشنز اسے اپنے گروپ میں مستقل طور پر دوسرے گروپس کے بارے میں جیلس یا ایروگنٹ رویہ برقرار رکھنے میں معاون ہوا کرتے ہیں ۔ جیلیسی اور ایروگنس دوستیاں اور دشمنیاں نبھانے میں بہت ہی کام آیا کرتی ہیں ۔

ایروگنٹ لوگ جیلس لوگوں کی مدد سے اور جیلس لوگ ایروگنٹ لوگوں کی مدد سے آپس میں الجھا کرتے ہیں ۔ یعنی کہ ایروگنٹ لوگ اپنے ہی دوست یار لوگوں کو اپنے جیلس دشمنوں کی مقابلے پر لانے کیلئے جیلس بنایا کرتے ہیں ۔ ایسے ہی جیلس لوگ اپنے ہی دوست یار لوگوں کو اپنے ایروگنٹ دشمنوں کی مقابلے پر لانے کیلئے ایروگنٹ بنایا کرتے ہیں ۔

واہ جی واہ، کیا بات ہے جی سیانے سجنوں کی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Thursday, October 7, 2010

یونیڈائرکشنل کانفلکٹس ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, October 3, 2010

کانفلکٹس ہی کانفلکٹس ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Thursday, September 30, 2010

ادر کانفلکٹس ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Tuesday, September 28, 2010

کانفلکٹس ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, September 26, 2010

کول بلو اور کولنیس ۔


Image and video hosting by TinyPic

آر، جی اور بی کلرز ایروگنٹ، جیلس اور کول فیلنگز کو ریپریزنٹ کر رہے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Friday, September 24, 2010

خوبصورت دنیا کے خوبسیرت لوگ ۔


Image and video hosting by TinyPic

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Wednesday, September 22, 2010

نارمل تبدیلی کے پیٹرنز ۔


Image and video hosting by TinyPic

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Monday, September 20, 2010

آئیڈیئل تبدیلی کے پیٹرنز ۔


Image and video hosting by TinyPic

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, September 19, 2010

نئے اور پرانے لوگ


کسی بھی انقلاب کے بعد والے لوگ اگر اپنے سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی باتوں کا مزاق اڑائے بغیر آگے بڑہنے کی باتیں کرتے رہتے ہیں تو پرانے لوگوں کی باتوں کو پتھر پر لکیر سمجھنے والے لوگ بھی ان سے اختلافی مباحثے ہی کیا کرتے ہیں ۔ اس قسم کے ادوار زیادہ عرصہ چل نہیں پاتے کیونکہ خوب تر اور تیز تر ترقی تو دوسری قوموں کے غیر مستعمل ریسورسز کی مدد سے ہی ممکن ہوا کرتی ہے ۔

اسی کارن ترقی یافتہ قومیں کالونیل پاورز میں کنورٹ ہو جانے میں زیادہ دیر نہیں لگایا کرتیں ۔ کالونائز کرنے والے جو کہ عام طور پر کمزور کو آزادی اور انصاف دلانے کے لئے ہی آیا کرتے ہیں اپنے ہم خیال لوگوں کی ایک ڈیویژن پیدا کر دیتے ہیں ۔ چونکہ ہر ایجڈ کالونیل پاور کا اختتام ایک نئی، جوانی اور رعنائی سے بھرپور کالونیل پاور کے ہاتھوں ہونا ہوتا ہے جو ہم خیال لوگوں کی ایک اور نئی ڈیویژن پیدا کر دیتی ہے ۔

جن قوموں نے ہمیشہ ہی کی طرح کالونائز ہوا کرنا ہوتا ہے وہ کبھی سکون سے نہیں بیٹھتیں ۔ ایسی قوموں کے افراد جو کے پہلے ہی بہت ساری ڈیویژنز میں بٹے ہوئے ہوتے ہیں، اپنے سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی باتوں کا مزاق اڑاتے رہتے ہیں اور اپنے ہی افعال سے اپنے ہی ہیروز کی بدنامی کا سبب بنتے رہتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Friday, September 17, 2010

اپریسیئیشن کے طلبگار ۔


انسان تو بذات خود ون وے اپریسیئیشن کے طلبگار ہوا کرتے ہیں ۔ جس طریقے کی اپریسیئیشن دوسرے انسانوں کیلئے رکھ چھوڑتے ہیں، اسی قسم کے انسانوں کے حلقوں میں ضم ہو جایا کرتے ہیں ۔ یہی بات مختلف نفسیاتی بیماریوں کو جنم دیتی ہے جنکے مختلف علاقوں میں مختلف نام اور ٹریٹمنٹس کے مختلف طریقے ہوتے ہیں ۔

انسان جو دوسروں سے پہیلیاں پوچھتے پھرتے ہیں، اپنی باری پر یقینا بوجھ نہیں پائے ہونگے ۔ پہیلیاں بنانے والے بھی یقینا ایسے جنونی ہوتے ہونگے، جو الفاظ اور تاثرات کے ہیر پھیر کے ماہر ہوتے ہونگے ۔ آپ بس اپریشیئیٹ کرکے دیکھیں، جواب بھی آجائے گا اور آپ پر ترس بھی کھا لیا جائیگا ۔

اپریشیئیٹ کرنے میں جتنی دیر آپ خود لگائینگے، اتنی ہی دیر آپ پے ترس کھانے میں لگائی جائیگی ۔ زبانی اپریسیئیشن کے ساتھ ساتھ پیسے یا تحائف دینے بھی ضروری ہوا کرتے ہیں جی ۔ کنجوسوں کا کام ہر جگہ سے سستے داموں خواری خریدنا نہیں ہوتا کیا ؟

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

سپوفڈ تبصرے ۔


اگر بلاگرز کو لگے کے انکے تبصروں کو سپوف کیا جارہا ہے تو یہ والا بیہودہ سا طریقہ بھی ٹرائی کیا جا سکتا ہے ۔

ء کسی دوسرے بلاگر کے بالکل نئے آرٹیکل یا ایسے آرٹیکل جسمیں آپکے کسی آرٹیکل یا تبصرے پر تبصرہ کیا گیا ہو، تلاش کریں ۔ اپنے تبصرے کو اپنے ہی بلاگ پر بطور نیو آرٹیکل پوسٹ کریں ۔

ء دوسرے والے بلاگر کو اپنا تبصرہ دیکھنے کی دعوت بطور نارمل تبصرے کے اگر چاہیں تو کر دیں پر سبز رنگ کا سمائیلی ڈالنا مت بھولیں ۔ آپ اپنے بلاگ کے ایڈریس کی بجائے اپنے آرٹیکل نما تبصرے کا ایڈریس بھی استعمال کر سکتے ہيں ۔

اچھا ہے کہ بلاگرز بھی اپنی آرٹیکلز پر ہونے والے تبصرے دوسرے بلاگرز کے ہاں آرٹیکلز کی صورت میں دیکھنے کو آیا جایا کریں ۔

مشقت کی بات تو ہے پر سبز رنگ کا سمائیلی ڈالنے کا رواج تو پڑ ہی سکتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Tuesday, September 7, 2010

دنیا کی خوبصورتی ۔


دنیا کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ لوگ اسکی خوبصورتی کو قائم رکھنے کیلئے اسے آگے یا پیچھے کرنے کی باتیں کرتے رہیں ۔ جن لوگوں میں زیادہ ڈیٹرمینیشن ہوتی ہے اور دوسرے ڈیٹرمنڈ لوگوں کا بھی ساتھ ہوتا ہے وہ دنیا کو تھوڑا آگے یا تھوڑا پیچھے کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ چینج لانے والے لوگوں کے بعد میں آنے والے لوگ بھی کچھ عرصہ تک اسی ڈائيریکشن کو فالو کرتے رہتے ہیں ۔ اور یہ نئے لوگ ساتھ میں ہی حسب ضرورت ایسی تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں کہ دنیا کی خوبصورتی کی خاطر لوگ اسے آگے یا پیچھے کرنے کی باتیں کرتے رہیں ۔

کیا لوگوں کا کام نہیں کہ دنیا کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کیلئے اسے آگے یا پیچھے کرنے کی باتیں کرتے رہیں ؟

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, September 5, 2010

درست ہے نہ کہ غلط ۔


جب انسان کو اپنے ہی درست ہونے یا ہوسکنے کا یقین نہ ہو تو دوسروں کو درست نہ ہونے کا سر ٹیفیکٹ دینا کہاں تک درست ہو گا ۔ جب سب ہی نے درست ہونا ہوتا ہے تو کس نے درست نہیں ہونا ہوتا ۔ اگر کوئی درست نہیں تو وہ یقینا کسی اور کی وجہ سے درست نہیں ہے اور بن گئی درست نہ ہونا چاہنے والوں کی ایک ختم نہ ہونے والی زنجیر ۔ درست بھی شائد اسلئے درست نہیں کہ کچھ بھی درست نہیں کیونکہ غلط نے تو ہو جانا ہی ہوتا ہے ۔ تو اِس غلط یا اُس غلط کو غلط کہنا تو غلط کی توہین جو کہ ایک دفعہ پھر درست ۔

سب کچھ ہی درست ہے اور اگر نہیں ہے تو آپکے اور میرے سمجھنے میں کوئی نہ کوئی تو مسئلہ ضرور ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Friday, August 13, 2010

بلاگرز اور تبصرے ۔


کچھ تبصرے بلاگرز کی ڈائریکٹلی یا انڈائریکٹلی، ناراضگی یا دل شکنی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اور کبھی کبھار بلاگرز بھی تبصروں کے ساتھ کچھ ایسا ہی کر گزرتے ہیں ۔ جو اپنے حساب میں اچھے خیالات رکھتے ہیں انکے دوسروں کے بلاگز پر کئے ہوئے تبصرے ناراضگی یا دل شکنی کا باعث نہیں بننے چاہییں اور نا ہی بطور بلاگرز انکے آرٹیکلز ۔ جو جیسا کریگا اسکے ساتھ بھی ویسا کچھ ہوگا تو سہی، آج نہیں تو کل ہی سہی، مرنے سے پہلے نہیں تو مرنے کے بعد ہی سہی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Thursday, July 29, 2010

بلاگ یا پبلیکلی شیئرڈ ڈائری ۔


کچھ لوگ اختلاف بھی کرینگے اور انکو اختلاف کرنے کا پورا پورا حق بھی ہے ۔ اس دنیا میں انسان جو کچھ بھی دیکھتا ہے اسکو اسے محسوس کرنے کے علاوہ اسکے بارے میں ذاتی رائے رکھنے اور اپنی ذاتی رائے دوسروں تک پہنچانے کا بھی کسی حد تک حق حاصل ہے ۔کچھ لوگ اب یہ کہینگے کے ایسی بات کو ایسے دیکھیں، ایسے محسوس کریں اور ایسے دوسروں کو بیان کریں ۔ باتیں تو سبھی ایسی ویسی ہی کر رہے ہوتے ہیں مگر کچھ لوگ پھر بھی کہینگے کے "نہیں یہ ایسا نہیں ہے" جبکہ "ہاں ایسا ہی ہوتا ہے" ساتھ میں کہہ بھی رہے ہونگے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Saturday, July 10, 2010

ہنسنا اور ہنسانا ۔


یہ ہنسنا اور ہنسانا کیا ہوتا ہے جی ۔ زندگی رہی تو کچھ ہی دنوں میں آپ لوگوں کے مشورے سے طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں جی ۔


جو کسی بھی بات پہ یا بلا وجہ ہنس دیا کرے کیا وہ غمگین ترین انسان ہے ؟
اگر نہیں تو کیوں ؟


جو ہنسنے سے ہر ممکن اجتناب کرے کیا دنیا کا سب سے ذیادہ خوش انسان ہے ؟
اگر نہیں تو کیوں ؟


کیا کوئی اپنے اوپر ہنس سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی کو ہنسا سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی دوسرے پر ہنس سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی دوسرے کو کسی تیسرے پر ہنسوا سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی دوسرے کی بات پر کسی تیسرے پر ہنس سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کچھ لوگ ملکر کسی ایک پر ہنس سکتے ہیں ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی بہت سارے لوگوں کو اپنے اوپر ہنسوا سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


ان تمام سوالوں اور انسے ملتے جلتے بہت سارے اور سوالوں کا تعلق اگر جیلیسی اور ایروگنس سے نہیں ہے تو پلیز مطلع فرمائیں ۔


نئے سوالات اٹھانے والوں اور تبصرہ فرمانے والوں کی جیلیسی اور ایروگنس، شکریے کے ساتھ کی جیلیسی اور ایروگنس ہی کی صورت میں لوٹانے کی پوری پوری کوشش کی جائے گی ۔