Sunday, October 31, 2010

ایروگنٹ اور جیلس قومیں ۔


حد سے ذیادہ ایروگنٹ اور حد سے ذیادہ جیلس قوموں کی ہی عام طور پر شامت آیا کرتی ہیں ۔ جیلس قومیں اپنے غریبوں کا استحصال اور زہین مزدوروں کا ایکسچینج فارن کرنسی کی صورت میں کرتی ہیں ۔ ایروگنٹ قومیں اپنے زہین مزدوروں کا استحصال اور غریبوں کی پرورش جیلس قوموں کے غریبوں کے خون پسینے سے کرتی ہیں ۔

جب حد سے ذیادہ والی حدود آ پہنچتی ہیں تو حد سے ذیادہ ایروگنٹ قومیں، جیلس قوموں میں کنورٹ ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ اسی دوران حد سے ذیادہ جیلس قومیں، ایروگنٹ قوموں میں کنورٹ ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ دنیا میں لوگ آتے ہیں اور انہی میں سے کسی قوم کا حصہ بن کر اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اس دنیا سے چلے جاتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

0 comments:

Post a Comment