Wednesday, May 30, 2012

ہمدردی کی بیدردی ۔


ہمدردی چاہنا بھی اور دوسروں کی ہمدردی کو ہمدردی نا ماننا انسان کی عادت ہوتی ہے ۔ اگر کسی انسان کو ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے تو پھر وہ کسی کا ہمدرد بنے ۔ یاد رکھیں کے ہمدردی کرنے کا اظہار ہی ہمدردی کرنے میں ناکامی کا سبب بن جایا کرتا ہے ۔

جس انسان کو ہمدردی چاہیئے ہوتی ہوگی وہی دوسرے انسانوں سے ہمدردی کرنا چاہتا ہوگا ۔ ایسے ہمدرد انسان کو اپنے سے ذیادہ بڑے ہمدرد انسان مل بھی جایا کرتے ہونگے ۔ جو اس سے ہمدردی حاصل کر کے اسے ایک ہمدرد انسان سے ناکام انسان بنا دیتے ہونگے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

ہمدردی بھی بیدردی سے نا کی تو کیا کی ؟


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ مارچ ۔ چودہ ۔ ایٹ ڈیرا درویشاں دا ۔

Tuesday, May 29, 2012

میاں فصیحت کی نصیحت ۔


نصیحتیں تو ہمیشہ اختیار والے ناصح ہیروز نے ہی کی ہونگیں جی ۔ ناصح ہیروز بھی اس لئے نصیحتیں کر گئے ہونگے کیونکہ کے کسی نے انہیں میاں فصیحت کہنے کی جرائت نہیں کی تھی ۔ ایسا شائد وہ اپنے سے تگڑوں کو اپنے سے ذیادہ کمزور کر دینے والے اختیارات دے کر اور کمزوروں کو اپنے سے زیادہ تگڑے کردینے والے القاب دیکر کر گزرنے میں کامیاب ہوگئے ہونگے ۔

ہر کوئی اپنے ہیرو کو ناصح منوانے میں اس وقت تک ہی کامیاب ہو جائیا کرتا ہے جب تک اس ہیرو سے وکیپیڈیا اور گوگل لا علم رہا کرتے ہیں ۔ پرانے وقتوں میں سنسر شپ کی بدولت لیڈرز ناصح ہیروز کی نصیحتوں کی مدد سے عوام کو کامیابی سے گدھے بنانے میں کامیاب ہو جائیا کرتے تھے ۔ مگر اب تو انٹرنیٹ کا کام ہی ناصح ہیروز کو میاں فصیحت بناتے رہنا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

اگر کسی بے اختیار ناصح نے کسی با اختیار ناصح کو کبھی میاں فصیحت کہا بھی ہوگا تو اپنے با اختیار ناصح کو میاں فصیحت نا کہہ سکنے والے میاں فصیحتوں نے اس بے اختیار ناصح کو کسی اور ہی جرم میں سزا دیدی ہوگی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ مئی ۔ انیس ۔ ایٹ اردو بلاگر ۔

Wednesday, May 23, 2012

اللہ ہی بھلا کرے ۔


کسی کو دوست مان کر توقعات رکھنا تو دوستی کے نام پے دشمنی ہی ہو سکتی ہے جبکے کسی کا دوست بن کر دکھانا اپنے آپ سے دشمنی ہے ۔ کوئی اپنے ساتھ دشمنی کر کے کسی سے دوستی کا حق ادا کرے تو ایسا انسان اپنے آپ کے ساتھ ہی دھوکا کرتا ہوگا ۔ جو اپنے ساتھ خود دھوکہ کرے تو کوئی اسکو دھوکہ کیوں نا دے جی ۔ جو ایسا کر سکتا ہے وہ ہی کہہ سکتا ہے کے اسکے ساتھ دھوکہ نہیں ہو سکتا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

دھوکیباز جو اپنے ساتھ دھوکا کرے تو پھر اللہ ہی اسکا بھلا کرے ۔

جو دھوکیباز انسان شیطان کو خدا سمجھ لیں ان دھوکیباز انسانوں سے خدا نے بھی دھوکہ ہی کیا ہوگا جی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ مئی چوبیس ۔ ایٹ اردو بلاگر اور فیسبک ۔