Thursday, July 29, 2010

بلاگ یا پبلیکلی شیئرڈ ڈائری ۔


کچھ لوگ اختلاف بھی کرینگے اور انکو اختلاف کرنے کا پورا پورا حق بھی ہے ۔ اس دنیا میں انسان جو کچھ بھی دیکھتا ہے اسکو اسے محسوس کرنے کے علاوہ اسکے بارے میں ذاتی رائے رکھنے اور اپنی ذاتی رائے دوسروں تک پہنچانے کا بھی کسی حد تک حق حاصل ہے ۔کچھ لوگ اب یہ کہینگے کے ایسی بات کو ایسے دیکھیں، ایسے محسوس کریں اور ایسے دوسروں کو بیان کریں ۔ باتیں تو سبھی ایسی ویسی ہی کر رہے ہوتے ہیں مگر کچھ لوگ پھر بھی کہینگے کے "نہیں یہ ایسا نہیں ہے" جبکہ "ہاں ایسا ہی ہوتا ہے" ساتھ میں کہہ بھی رہے ہونگے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Saturday, July 10, 2010

ہنسنا اور ہنسانا ۔


یہ ہنسنا اور ہنسانا کیا ہوتا ہے جی ۔ زندگی رہی تو کچھ ہی دنوں میں آپ لوگوں کے مشورے سے طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں جی ۔


جو کسی بھی بات پہ یا بلا وجہ ہنس دیا کرے کیا وہ غمگین ترین انسان ہے ؟
اگر نہیں تو کیوں ؟


جو ہنسنے سے ہر ممکن اجتناب کرے کیا دنیا کا سب سے ذیادہ خوش انسان ہے ؟
اگر نہیں تو کیوں ؟


کیا کوئی اپنے اوپر ہنس سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی کو ہنسا سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی دوسرے پر ہنس سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی دوسرے کو کسی تیسرے پر ہنسوا سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی کسی دوسرے کی بات پر کسی تیسرے پر ہنس سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کچھ لوگ ملکر کسی ایک پر ہنس سکتے ہیں ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


کیا کوئی بہت سارے لوگوں کو اپنے اوپر ہنسوا سکتا ہے ؟
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو کیوں ؟


ان تمام سوالوں اور انسے ملتے جلتے بہت سارے اور سوالوں کا تعلق اگر جیلیسی اور ایروگنس سے نہیں ہے تو پلیز مطلع فرمائیں ۔


نئے سوالات اٹھانے والوں اور تبصرہ فرمانے والوں کی جیلیسی اور ایروگنس، شکریے کے ساتھ کی جیلیسی اور ایروگنس ہی کی صورت میں لوٹانے کی پوری پوری کوشش کی جائے گی ۔