Saturday, May 28, 2011

قومیں اور انکی غربت ۔


جو قومیں غربت مٹانے کے نام پر تشکیل پایا کرتی ہیں وہ دوسری قوموں کو غریب بناتے ہوئے خود غریب ہو جایا کرتی ہیں ۔غریب ہو جا کر غربت کی سسکیوں میں دم بھی توڑ نہیں پایا کرتیں ۔

غربت نہ مٹا پانے والی قومیں اپنے ائیڈولز کی بدنامی کا سبب بنتی ہیں ۔اپنے ائیڈولز کو اتنا اچھا بنا دیا کرتی ہیں کہ وہ اچھا ہونا ہی بدنامی کا سبب بن جایا کرتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

ائیڈولز کے جانے کے بعد ان سے کچھ بھی ایسوسیئیٹ کیا جاسکتا ہے ۔

Friday, May 27, 2011

کریئیشنسٹس اور بھولے ایوولیوشنسٹس ۔


کریئیشنسٹس ڈیئیٹی پر یقین رکھتے نظر آیا کرتے ہیں مگر آگ میں کودنے کیلئے بھولے کو مجبور کر دیا کرتے ہیں ۔ جو بھولا جل گیا وہ کریئیشنسٹس کے ہاتھوں غریب بننے کے کام آیا کرتا ہے ۔جس بھولے کو جلنے کا احساس نہ ہو تو وہ ایوولیوشنسٹ بن جایا کرتا ہے ۔

ایوولیوشنسٹ بن جانے والے بھولے کو کریئیشنسٹس ہر ممکن بدنام کرنے کی کوشش کیا کرتے ہیں ۔ مگر بھولا ایوولیوشنسٹ جدوجہد سے نہ صرف اپنی مرضی کے حق کو پا لیا کرتا ہے بلکہ کریئیشنسٹس کو دقیانوس مشہور کرنے میں بھی کامیاب ہو جایا کرتا ہے ۔

ایسا اگر ہو ہی جانا ہوتا ہے تو پھر کریئیشنسٹس ایوولیوشنسٹ کے ساتھ دھوکے بازی کر کے بھی دھوکے باز نہ ہوئے نا ۔ ایوولیوشنسٹ کو بھی آخر کریئیشنسٹ بن جانا پڑتا ہے جب نئے دور کے ایوولیوشنسٹس اسے دقیانوس کہنا شروع کردیتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

کریئیشنسٹس کے انتہائی بدنام کرنے کے باوجود بھولا ایوولیوشنسٹ بن کر کریئیشنسٹس کو دقیانوس مشہور کرنے میں کامیاب ہو جایا کرتا ہے ۔

بھولا ایوولیوشنسٹ ہی کچرے میں سے پھل نکال لینے میں کامیاب ہوا کرتا ہے جسے آبجیکٹیویٹی کہا جاتا ہے ۔ یہی آبجیکٹیویٹی مینیپولیٹرز کیلئے کریئیشنسٹس اور ایوولیوشنسٹس کو مینیپولیٹ کرنے کے کام آیا کرتی ہے ۔

Thursday, May 26, 2011

خوشحالی اور بدحالی کا لوپ ۔


چھینا چھپٹی سے آئی ہوئی خوشحالی کفر پرستی کی طرف لیجیاتی ہے ۔

مال و زر میں اضافہ ایروگنس میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔ ایروگنس میں اضافہ مکاری میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔ مکاری چھینا چھپٹی کے میتھڈز کو سوفسٹیکیڈ بناتی ہے ۔ سوفسٹیکیشن بدنامی کا سبب بنتی ہے ۔ بدنامی بدحالی کی طرف لیجاتی ہے ۔ بدحالی خدا پرستی کی طرف لیجیاتی ہے ۔ مال و زر میں کمی جیلیسی میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔ بھولپن جیلیسی پر غرور کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ جیلیسی پر غرور چھینا چھپٹی پر مجبور کرتا ہے ۔ چھینا چھپٹی خوشحالی کا سبب بنتی ہے ۔

چھینا چھپٹی سے آئی ہوئی خوشحالی کفر پرستی کی طرف لیجیاتی ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

بھولی قوموں کی بدحالی انکی خوشحالی کا سبب بنا کرتی ہے جبکے مکار قوموں کی خوشحالی انکی بدحالی کا سبب بنا کرتی ہے ۔

کچرے میں سے تازہ پھل نکالنا آبجیکٹیویٹی کہلاتا ہے اور اب تو کھاد بھی صاف ستھرے میٹیریل سے بن جاتی ہے ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی ڈاکٹر جواد خان ۔

Wednesday, May 25, 2011

بھولے کی تعبیداری اور بیعتباری ۔


بھولے کی قسمت میں ایک چوتھائی مال اور تین چوتھائی عزت جبکہ تعبیداری پوری پوری ہوتی ہے ۔ تعبیداری کرتا رہیگا تو عزت بھی بچی رہے گی اور مال میں بھی تھوڑا تھوڑا کر کے اضافہ ہوتا رہے گا ۔ تعبیداری کیئے بغیر عزت بچاتا رہے گا تو مال سے جاتا رہے گا ۔ غداری کرنے کی صورت میں مال میں ایک چوتھائی اضافہ اور عزت میں تین چوتھائی کمی ہو جائے گی جبکہ تعبیداری اور بیعتباری ففٹی ففٹی ہو جائے گی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

بھولے کی قسمت میں صرف تعبیداری ہی ہے ۔ نا مال ہے اور نہ ہی عزت ہے ۔

Tuesday, May 24, 2011

بھولے کا کمال ۔


خدا | کفر کی خدمت کرنے والوں کی تعبیداری اور تعریفیں کیا کرتے ہیں ۔

خدا | کفر کے نام پر اخلاقی اور معاشی حقوق سلب کرنے پر دعائیں | گالیاں دیا کرتے ہیں ۔

امن کے دنوں آپس میں اور جنگ کے دوران اپنے ہمدردوں سے لڑا کرتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

کہیں آپ کمال کے بھولے تو نہیں ؟

Monday, May 23, 2011

شیطان اور اسکا انت ۔


وہ خدا ہی کیا جو دینے کے ساتھ لینے کی بات کیا کرے ۔ لین دین کرنے والا خدا تو کسی بہت ہی اچھے انسان کا ناقابل تسخیر امیج ہو سکتا ہے ۔ صرف دینے والا خدا تو انسان کو اپنی خدائی بھی دیدے ۔ اب خدا سے خدائی لیلینے والا انسان سدا تو خدا بن کے نہیں رہ سکتا ۔ لین دین کے بہانے کر کے اپنے سے اچھے کی بجائے برے سے ہی ریپلیس ہوگا نا ۔

خدا سے اچھا خدا نہیں بن سکے گا تو شیطان ہی بنے گا نا ۔ دینے کی بات کرے گا تو ساتھ میں بہانے لگایا کریگا ۔ ریپلیس تو ہونا ہی ہے تو اپنے سے اچھے سے نہ سہی اپنے سے برے سے ہی سہی ۔ اپنے سے بڑا شیطان پیدا کریگا اور اس سے ریپلیس ہوتا ہی چلا جائے گا ۔ بڑے سے بڑا شیطان وہ ہوگا جو ہمیشہ کیلئے شیطان ہو جائے ۔

ہمیشہ کیلئے شیطان ہو جا سکنے والا انسان اگر ایسی خدائی کو لینے سے انکاری ہو جائے تو ۔ تو آخری والا شیطان ہمیشہ کیلئے پٹ جائے گا ۔

ہر پرانے شیطان کو نئے شیطان کیلئے کائینات کو ریسیٹ کرنا پڑا کرتا تھا ۔ مگر موجودہ شیطان مکمل طور خدا بن جانے کی وجہ سے اس کائینات کو نہ تو ریسیٹ کرسکتا ہے اور نہ ہی دوبارہ شیطان بن سکتا ہے ۔ یعنی اس کائینات کا وہ قیدی جس نے اپنے اور پرانے شیطانوں کے ظلم و ستم کے سارے نشان خود سے ہی مٹادینے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

گاڈ از ناٹ ڈیڈ اینی مور ۔

بھولے اور بھولیوں کا نہیں بلکہ بھولےاور بھولیاں بنانے والوں کا مزاق اڑے گا ۔

Sunday, May 22, 2011

انسان، شیطان اور خدا ۔


بہت سارے انسانوں کے خیال میں شیطان انسانوں کو گائیڈ کیا کرتا ہے اور خدا انہیں گائیڈ کرتا ہے جنہیں خدا خود چاہتا ہے ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ شیطان عام انسانوں کو اپنے ساتھ کمیونیکیٹ کرنے دیتا ہو اور خدا عام انسانوں کو اپنے ساتھ کمیونیکیٹ نہ کرنے دیتا ہو ۔

شیطان خدا کی کریئیشن ہوا کرتا ہے اور کسی انسان کو شیطان بننے سے روکا بھی نا جاسکتا ہو ۔ کوئی انسان اگر شیطان بن سکتا ہوگا تو یہ خدا کی دین ہوسکتی ہے اور اس بات پے خدا سے اسکی خدائی بھی چھن سکتی ہو ۔

اگر خدا سے خدائی جا سکتی ہو تو خدا کو ریپلیس کرنے والا شیطان بھی سروائیو کیسے کرے گا ۔ اگر شیطان جیسا کوئی خدا کو ریپلیس بھی کر لے تو وہ اپنے سے بڑا شیطان پیدا نہ ہونے دے ۔

جب خدا نے شیطان کو پیدا کیا تو شیطان بھی کیوں اپنے سے بڑے شیطان کو پیدا ہونے سے روک پائیگا ۔ بڑے سے بڑے شیطانوں نے پیدا ہوتے چلے جانا ہے تو انسانوں کیلئے مصیبت کا نت نیئا سامان تیار ہوتے رہنا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

شیطان کو اسکی شیطانیت سے بڑھ کر مشورے دیں اور دنیا کو اپنی مرضی کے تحت چلتا ہوا محسوس کریں ۔

اب تو انسان ہی شیطان ہے جی ۔ کہیں مل جائے کرے تو اسکی شیطانیت میں امپرومنٹ کیلئے اسکی مدد کر دیا کریں ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی ڈاکٹر جواد خان ۔

روز قیامت شیطان سب برائی اپنے زمے لیلے تو کیا بات ہے ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی یاسر خوامخواہ جاپانی ۔

Saturday, May 21, 2011

عبادت، معصومیت اور مکاری ۔


جن معاشروں سے انسانوں کی بھلائی مٹ جانے کو ہوتی ہے وہاں اگر معصوم انسانوں کو پتا چل جائے کے انجانے میں وہ عبادت کے زریعے اپنی جیلیسی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو وہ عبادت سے ایوائڈ کیا کریں گے ۔ ایسے ہی اگر انہیں یہ بھی پتا چل جائے کے غیر معصوم لوگ عبادت کے دوران مکاری سے اپنے بغض کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو وہ بالکل ہی دل برداشتہ ہو جائیں گے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

انسانوں کی بھلائی تو کسی بھی معاشرے کی ایگززٹنس کیلئے اہم ہوتی ہے ۔ بیشک دوسرے معاشروں سے لڑائی کی اہمیت سے انکار نا کیا جا سکتا ہو ۔

Friday, May 20, 2011

نیکی اور احسان ۔


نیکی تو کر کے دریا میں ہی ڈالنے کو ہوتی ہے ۔ نیکی کر گزرنے والوں کو اپنے ساتھ نیکی کر گزرنے والوں کا پتا ہی نہیں چلا کرتا جی ۔

احسان کو نیکی سمجھ کر کرلینے سے مسائل ضرور ہو جایا کرتے ہیں ۔ احسان فراموش اسے کہا جاتا ہے جو احسان مند ہوتے ہوئے بھی احسان کرنے والے کے جھوٹ کو سچ نہ مانے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

احسان کو نیکی سمجھ کر نیکی کرنے والے دھوکہ کھایا کرتے ہیں جی ۔

Thursday, May 19, 2011

برائی کا خوف ۔


کسی دوسرے کا کیا ہوا کوئی کام برا تب ہی ہوتا ہے جب اس کام کے کرنے کو خود بھی برا سمجھا جائے ۔ ایسا نا ممکن تو نہیں ہے پر کرنا بحرحال مشکل ضرور ہے ۔ بہت سارے کام جو انسان اپنی دانست میں اچھے سمجھ کر کیا کرتا ہے دوسروں کے ایسا کر گزرنے پر مائنڈ کر جایا کرتا ہے ۔

ایسا کر گزرنے والا اگر خدا پرست ہو تو اسے خوف رہتا ہے کے اسکے ساتھ اس دنیاوی زندگی میں ہی نہ کہیں انصاف ہو جائے ۔ اگر ایسی غلطی کفر پرست سے ہو جائے تو اسے خوف رہتا ہے کے اسکے ساتھ اس دنیاوی زندگی کے خاتمے بعد کہیں انصاف ہی نہ ہو جائے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

انصاف تو اک دن ہونا ہے ۔ ہونا ہے ۔ ہونا ہے ۔ ہونا ہے ۔

اس دنیاوی زندگی میں نہ سہی تو اسکے بعد ہی سہی ۔

دنیاوی زندگی کے بعد نہ سہی تو اسی میں ہی سہی ۔

ایسی بات نہ ہوتی تو خدا | کفر پرست اپنے خدا | کفر کو پروٹیکٹ کرنے کی کوششیں نہ کیا کرتے ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی عنیقہ ناز ۔

Monday, May 16, 2011

خدا | کفر پرستوں کی غربت ۔


غربت جہاں خدا پرست لوگوں کا مسئلہ ہے ویسے ہی کفر پرست لوگوں کا بھی مسئلہ ہے ۔

کفر پرست اپنے غریبوں کو اپنے برابر لے آئیں تو انکے غریبوں نے خدا پرست لوگ بن جانا ہے ۔ اگر یہی غلطی خدا پرست لوگ کر بیٹھیں تو انکے غریبوں نے کفر پرست لوگ بن جانا ہے ۔

نا تو کفر پرست لوگوں نے اپنے ہاں خدا پرست لوگوں کو چاہا اور نا ہی خدا پرست لوگوں نے اپنے ہاں کفر پرست لوگوں کو چاہا ۔

پر اب تو یہ سلسلہ چل ہی پڑا ہے اور اسکو روکنا کچھ محال ہی نظر آتا ہے جی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

غریب بھی غریب ہی رہنا چاہتا تھا ۔ نا وہ کفر پرست بننا چاہتا تھا اور نہ ہی خدا پرست ۔

نا اب غریب میرٹ پر کمپیٹ کر سکتا ہے اور نہ ہی جہاد پر جا سکتا ہے ۔

Sunday, May 15, 2011

خدا | کفر پرست کا نصیب ۔


خدا پرست لوگوں کے خیال میں کفر پرست لوگ دنیا کو ہی اینجوائے کرتے ہیں اور ان کو صبر، شکر اور برداشت پسند نہیں ہے ۔

کفر پرست لوگوں کے خیال میں خدا پرست لوگ صبر، شکر اور برداشت ہی کر سکتے ہیں اور وہ دنیا کو اینجوائے نہیں کر سکتے ۔

اگر کفر پرست لوگوں میں صبر، شکر اور برداشت نہیں ہوتی تو وہ خدا پرست لوگوں کا صفایا کردیتے ۔ اسی طرح خدا پرست لوگوں کو اگر اس دنیا کو اینجوائے نہ کرنا ہوتا تو وہ کفر پرست لوگوں کا صفایا کردیتے ۔ کفر پرست خدا پرست کو ذیادہ سے ذیادہ مغرور ہوکر ہی دکھا سکتا ہے جبکہ خدا پرست کفر پرست کو ذیادہ سے ذیادہ جیلس ہوکر ہی دکھا سکتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

مل جل کر ہنسی خوشی رہ پانا دونوں کے نصیب میں ممکن ہی نہیں ۔

Saturday, May 14, 2011

مہدی، کرائیسٹ اور اینٹی کرائیسٹ ۔


اینٹی کرائیسٹ جیتے تو کفر کے نام پر انسانوں کا ہمیشہ کیلئے استحصال ہوتا رہے ۔

کرائیسٹ جیتے تو خدا کے نام پر انسانوں کا ہمیشہ کیلئے استحصال ہوتا رہے ۔

مہدی چاہے تو کرائیسٹ یا اینٹی کرائیسٹ میں سے کوئی ایک جیتے یا کرائیسٹ اور اینٹی کرائیسٹ میں سے کوئی نہ جیتے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

کیا مہدی کے نام پے غریب ایک دفعہ پھر سے دھوکا کھائے ؟

ہمارا مقصود نا تو کسی کا مزاق اڑانا ہوا کرتا ہے نہ ہی کسی کو شرمندہ کرنا ہوا کرتا ہے ۔ شائد اسی وجہ سے ہماری بات کی سمجھ نہ آیا کرتی ہو ۔ انسان ہیں اسلئے غلطی ہو جانے کے امکان بھی ہوا کرتے ہیں جی ۔ اگر ہماری وجہ سے بودریشن ہوئي ہو تو ہم معافی چاہتے ہیں ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی ضیاء الحسن خان ۔


Friday, May 13, 2011

اپنے لئے راستہ خود بنائیں ( ریپوسٹ ) ۔


اس دنیا میں صرف ایک سچ ہے کہ عقلمندوں کی کامیابی ذامبی بنانے میں ہی ہے ۔ زامبی کا کام ہے کہ اپنی ذندگی کو نہایت غیر اہم سمجھے اور انتہائی کم معاوضے پر عقلمندوں کے حصے کے کام کر دے ۔ سکون کی تلاش شائد اسی کو ہوتی ہے جو ذامبی بنانا پسند نہ کرتا ہو اور ذامبیز کو ذامبی پن سے چھٹکارا بھی دلانا چاہتا ہو ۔

ذامبیز خود سے ہی ذامبیز بنا کرتے ہیں اور اپنے ذامبی پن میں ہی سکون حاصل کیا کرتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ ذامبیز کے بھلے کیلئے انہیں سوچنے کے بارے میں بار بار کہا جاتا ہے ۔ اگر کسی میں ذامبی پن تھا تو وہ اسی کی اپنی نا سمجھی ہی وجہ سے تھا اور کسی دوسرے نے اس سے ایسا کرانے کیلئے کوئی خاص ذبردستی بھی نہیں کی تھی ۔

ذامبیز کو ذامبیز ہی رہنے دیں، کہیں انکا بھلا کرنے میں آپ ان سے اپنا ہی برا نہ کرا بیٹھیں ۔ ذامبیز اور ذامبیز بنانے والوں سے بنا کے رکھنا سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ کسی ایک کو دشمن بنانا دونوں کو ہی اپنا دشمن بنانا ہوتا ہے ۔ کسی اور کیساتھ انصاف ہو نہ ہو، ایسی صورت میں آپ کیساتھ انصاف ضرور ہو جائیگا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

اپنے لئے راستہ خود بنائیں، نہ ذامبیز کا مزاق اڑائیں اور نہ ہی زامبیز بنانے والوں کو جتائیں ۔

Monday, May 9, 2011

تحفے تحائف اور رشوت ۔


برابر کے اور برتر انسانوں کو تحفے تحائف دیئے جایا کرتے ہیں ۔ برابر کے لوگوں سے جوابی کاروائی کی امید انکی جیب کے مطابق رکھی جایا کرتی ہے ۔ برتر لوگوں سے جوابی کاروائی کی امید انکی جیب کی بجائے انکے عہدے اور اختیار کے مطابق رکھی جایا کرتی ہے ۔ جب تک سسٹم گزارے لائق رہتا ہے تو بدتر لوگوں کو جوٹھ دیکر احسان جتائے جایا کرتے ہیں ۔ جب حالات خراب ہونے شروع ہوتے ہیں جوٹھ پے گزارہ کرنے والے جوٹھ کی بجائے تحفے تحائف لینے پر آمادہ ہو جائیا کرتے ہیں ۔ اب جوٹھ لینے والوں کو تحفے تحائف تو نہیں دیئے جاسکتے مگر ان ذبردستی کے تحفے تحائف کو رشوت اور مجبوری کا نام دیدیا جایا کرتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

رشوت رشوت ہی ہوتی ہے بھلے ہی تحفے تحائف کہہ کر دی جائے ۔

Saturday, May 7, 2011

گڑھے کے ساتھ گڑھا ۔


اگر آپ گڑھے میں گر گئے ہیں تو پریشان نہ ہوں ۔ اپنے یار دوستوں کو مدد کیلئے پکاريں ۔ یار دوست فورا ہی مدد کیلئے گڑھے میں اتر آئینگے ۔ سب سے پر جوش دوست کو مزید بھڑکائیں ۔ وہ معصوم اس معصوم کو اپنے کندھے پر اٹھا لیگا جس نے آپکو گڑھے سے باھر نکال کر باقیوں کو گڑھے میں رہنے پر مجبور کر دینا ہوگا ۔ گڑھے سے باھر آکر گڑھے کے مزید مزے آئینگے ۔ اگر یہ گڑھا ریلیجن نامی تھا تو یقین کرنے کیلئے آپ چانکیہ کی ارتھ شاسترا پڑھیں اور اگر یہ گڑھا فلسفہ نامی تھا تو یقین کرنے کیلئے آپ پلیٹو اور سقراٹیز کے ڈائیلوگز پڑھیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

ادھر بھی گڑھا، اودھر بھی گڑھا ۔ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ۔

چانکیہ اور سقراٹیز کی سمجھ نہ آئے تو پرنس اور اسکا اینٹی تھیسس دیکھ لیں ۔

Friday, May 6, 2011

فلسفے اور ریلیجن کے مزے ۔


دوسروں سے جھوٹ بولنا نسبتا مشکل ہوتا ہے اپنے آپ کے ساتھ بولنے سے ۔ اپنے آپ سے جھوٹ بولنے والے ریلیجن اور فلسفہ کی ڈیپتھ میں پھنس کر رہ جایا کرتے ہیں ۔ ریلیجن کو نا انصافی سمجھنے والوں کو فلسفہ سکون دیتا ہے اور فلسفے کو نا انصافی سمجھنے والوں کو ریلیجن سکون دیتا ہے ۔

جہاں ریلیجن کی پابندیاں فلسفے میں آزادیاں ہیں اور فلسفے کی پابندیاں ریلیجن میں آزادیاں ہیں ویسے ہی ریلیجن کی آزادیاں فلسفے میں پابندیاں ہیں اور فلسفے کی آزادیاں ریلیجن میں پابندیاں ہیں ۔

فلسفے پے یقین کر کے ریلیجن کو برا نہ کہا تو فلسفی کو مزا نہ آیا ایسے ہی ریلیجن پے یقین کر کے فلسفے کو برا نہ کہا تو زیلوٹ کو مزا نہ آیا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

مزے لیں جی ۔ فلسفے کے نہیں تو ریلیجن کے ہی سہی ۔

Thursday, May 5, 2011

سائینس، فلسفہ اور ریلیجن ۔


سائینس نہ تو فلسفے کے ساتھ ہے اور نہ ریلیجن کیساتھ ۔ کفر پرست سائینسدان سائینس کے ساتھ فلسفے پر یقین رکھتا ہے اور خدا پرست سائینسدان سائینس کے ساتھ ریلیجن پر یقین رکھتا ہے ۔ فلسفہ ہوگا تو ریلیجن بھی ہوگا ۔ اکیلا نہ تو فلسفہ سروائیوو کر سکتا ہے اور نہ ہی ریلیجن ۔

سائینس کفر پرستوں کو خدا کو جھٹلانے کیلئے جتنے مرضی حقائق دیدے مگر ایک حقیقت نہیں جھٹلائی جاسکتی کے کفر پرستوں کے میرٹ میں خدا پرستوں کے ساتھ انصاف نہیں ہونا ۔ اپنی باری پر خدا پرستوں نے کفر پرستوں کیساتھ ایسا کیا اور بدنام ہوئے اور اب بدنام ہونے کی باری کفر پرستوں کی ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

سائینس کروئل ہے جبکہ فلسفہ اور ریلیجن نا انصافی کے گڑھ ہیں ۔

فلسفہ بھی نا انصافی کا گڑھ نہیں ہے ۔ کوئی بھی فلسفہ اپنے پیروکاروں کو ظلم کی اجازت نہیں دیتا ! یہ پیروکار ہیں جو اپنے مطلب کی خاطر فلسفہ کی من مانی تاویلات کرتے رہتے ہیں اور دوسروں پر ظلم کرتے ہیں ۔ فلاسفک ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی سعد ۔

Wednesday, May 4, 2011

ڈیئیٹی سے خرچوں والے تعلقات ۔


کسی ڈیئیٹی کا انسانوں پے رحم، کرم اور رحمت توسمجھ میں آنے کی بات ہے ۔ ساتھ میں امیر انسانوں کی غریب انسانوں پے خرچے کے زریعے مدد کرنے کی ضرورت بھی ٹھیک ہی ہے ۔ مگر ڈیئیٹی سے اچھا تعلق رکھنے کے لئے انسانوں کو خرچا بھی کرنا پڑے تو عجیب سی بات ہوگئی نا ۔ غریب انسانوں پے بوجھ کا سبب بن سکنے والی ایسی باتیں تو شائد امیر انسان ہی چاہتے ہونگے ۔ کسی کے پاس روپیہ پیسا ذیادہ ہے تو وہ اچھی نیت سے دوسروں کے حصے کے ایسے تعلقات نبھا آیا کرے ۔ بھلا ڈیئیٹی کو روپے پیسے کی کیا ضرورت ہے جی ۔ ہوگی بھی تو انکو نا جنہوں نے ڈیئیٹی کا کمپاؤنڈ صاف ستھرا رکھنا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

خرچہ آپکا اور ڈیئیٹی سے مفت کے تعلقات کے مزے سب کے ۔ دل تو یہ نہ ہی مانے نا ۔

Tuesday, May 3, 2011

انسان اور اسکی ذبردستی ۔


خدا پرست تمسخر نہیں برداشت کیا کرتا اور کفر پرست سے لعنت برداشت نہیں ہوا کرتی ۔ انسان اپنی بات کو بغیر ثبوت کے زبردستی منوانے کی کوشش کیا کرتا ہے اور دوسروں کی بات کو ماننے کی بجائے ثبوت مانگتا ہے ۔ اسے اپنی بات منوانے کیلئے کی جانے والی زبردستی پے بھی کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوا کرتی ۔ جب دوسرے اپنی بات کو منوانے کیلئے زبردستی کریں تو تمسخر یا لعنت کے علاوہ گالی اور لڑائی مار کٹائی پر بھی آمادہ ہو جاتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

Sunday, May 1, 2011

یوٹوپیا اور یوٹوپیئے ۔


یوٹوپیئے کیلئے ساری بھیڑیں ہوں یا سارے بھیڑیئے ۔ بھیڑیئوں اور بھیڑوں والے معاشروں کو یوٹوپیا کہنا تو یوٹوپیئے کی توہین ہے جی ۔

ذیادہ بھیڑیں اور کم بھیڑیئے تو ہر معاشرے میں بنائے ہی جاتے ہیں ۔ ایک شیر، دس فیصد بھیڑیئے ۔ تیس فیصد گدھے اور ساٹھ فیصد بھیڑیں تو آئیڈیئل معاشرے کے سٹیٹس ہیں جی ۔

کسی کے پاس ایسے یوٹوپیئے کی مثال ہے جسمیں سارے یا تو بھیڑیئے ہوں یا ساری بھیڑیں ہوں ؟

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

بھیڑیئے بھیڑیں بننے پر راضی نہیں ہیں تو کیا ہوا ۔ بھیڑوں کو بھیڑیئے بننے سے کوئی بھیڑیا روک پایا ہے کیا ؟

کفر پرست اپنے ٹیسٹ کے حساب سے بھیڑیئے کو ہائینا، گدھے کو ہاتھی اور بھیڑ کو بھیڑیئے سے ریپلیس کرلیں ۔