Wednesday, October 20, 2010

غیرت اور انفرادیت ۔


میکاولین ایتھکس میں غیرت نہیں بلکہ انفرادیت ہوتی ہے جبکہ عمومی اخلاقیات میں غیرت اور اتحاد امپورٹنٹ ہوا کرتے ہیں ۔ رینیسانس بیچارے لوگوں کا میکاولین ایتھکس سے مایوسی کا اظہار ہوا کرتا ہے ۔ رینیسانس آیا بھی انہی قوموں کے ہاں کرتے ہیں جو ریسورسز دوسری قوموں کے ہاں سے لایا کرتی ہیں ۔

کوئی بھی رینیسانس آتا ہی اس وقت ہے جب عوام کا بڑا حلقہ میکاولین ایتھکس سے مایوس ہو کر عمومی اخلاقیات کی ڈیمانڈ کرتا ہے ۔ جب تبدیلی کی ضرورت حد سے ذیادہ بڑھ جاتی ہے تو اخلاقیات کی ڈیمانڈ کرنے والا اتحاد ایک نئی غیرت کی بنیاد رکھتا ہے جو نئے اخلاقیات کی راہ ہموار کرتی ہے ۔

رینیسانس کی مار ان قوموں کو پڑتی ہے جو رینیسانس کے اسباب پر توجہ دیئے بغیر بیچارے لوگ پیدا کیئے چلی جا رہی ہوتی ہیں ۔ رینیسانس کے بدولت پیدا ہونے والی غیرت اور اتحاد کو مینج کرنے والے بھی بوریت کے مارے جلد ہی میکاولین ایتھکس پر سوئچ کر جاتے ہیں جو کہ آغاز میں ایکسپلائٹیبل قوموں کیلئے ہوتی ہیں ۔

جبکہ عوام اس تبدیلی سے کافی عرصہ متاثر نہیں ہوتے اور پروگریسیو رینیسانس کی اگلی قسط کے انتظار میں ٹائم گزارتے رہتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ میکاولین ایتھکس پر سوئچ کرنا شروع کرتے ہیں ۔ جب سبھی میکاولین ایتھکس پر سوئچ کرجاتے ہیں تو بیچارے لوگ اور انسے ہمدردی کا رونا رونے والے دوبارہ عمومی اخلاقیات کی باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

2 comments:

وقاراعظم said...

میکاولین ایتھکس اوررینیسانس کی تھوڑی تشریح کردیتے تو شاید کچھ پلے پڑ جاتا۔۔۔۔۔

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

وقار دے متفق۔

Post a Comment