Tuesday, November 2, 2010

روشن قومیں اور انکا اندھیر ۔


قومیں طاقتور تب ہونا شروع ہوتی ہیں جب انکا روشن اندھیر کافی حد تک دوسری طاقتور قوموں میں منتقل ہو چکا ہوتا ہے ۔ روشنی علم کی روشنی سے شروع ہوکر جلد ہی طاقت کے سر چشمے میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ دنیا بھر کو انصاف اور امن و امان دینے کےخواب دکھائے اور انہونی باتیں کی جاتی ہیں ۔ اپنے ہاں سے روشنیاں چرا کر لیجانے والے دشمنوں سے کم معاوضے پر روشنیوں کی ٹریڈ کی جاتی ہے ۔

جن دشمنوں کے ارادے ٹھیک نہ ہوں انہیں اپنے ہاں اندھیر مچانے کا الزام دیکر سخت سزائیں دی جاتی ہے ۔ دنیا بھر میں انصاف اور امن و امان کی خاطر دوسری قوموں کو طاقتور بننے کے حق سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔ طاقتور قومیں جشن منانے اور رو شنیاں اکٹھی کرنے کی بے حد شوقین ہوا کرتی ہیں اور اسی شوق میں کمزور قوموں کا روشن اندھیرا بھی اپنے اندر سمو لیتے ہوئے کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

0 comments:

Post a Comment