Monday, July 9, 2012

انتقام کے بہانے اور بولیئنگ ۔


انتقام تو ان بیچاروں سے ہی لیا جائیا کرتا ہے جو انتقام لینے والے سے انتقام نا لے سکیں اور جو انتقام نا لے سکیں ۔ ایسوں سے انتقام نا لینا تو ان پر احسان کرنا ہوتا ہے اور اس احسان کی مشہوری وہی بیچارے کیا کرتے ہیں جو اپنے ساتھ کیئے ہوئے اس احسان کو نیکی قرار دیں ۔ انتقام لے سکنے والوں سے انتقام لے لینا نیکی تو ہو سکتا ہے مگر اس نیکی کو نیکی کہنے والوں پر احسانوں کی برساتیں کرتے رہنا پڑتی ہیں ۔ احسانوں کی برساتوں میں کمی ہوئی نہیں کے نیکی خود پر احسان بن کے نازل ہوئی نہیں ۔

جائز انتقام کو لینے کیلئے ضروری ہے کے دوسرے کو کچھ ایسا کرتے رہنے کا ضرور موقع ضرور دیا جائے جس کا ان سے انتقام لیا جا سکے ۔ کامیابی سے بولیئنگ کرلینے والے ایسا کچھ کر سکنے کے بہت ہی ایکسپرٹ ہوا کرتے ہیں جس کی مدد سے انتقام نا لے سکنے والوں سے شغلا انتقام لیا جا سکے ۔ بولیئنگ کرلینے والوں کے ساتھی بھی عام طور پر وہی ہوا کرتے ہیں جو بولیئنگ سے بچنے کیلئے بولیئنگ کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ بدقسمتی سے بولیئنگ کو روکنے کیلئے کی جانے والی کوششیں بھی بولیئنگ ہی کہلواتی ہیں ۔

بولیئنگ کی کچھ اقسام انسانوں میں آرڈر قائم رکھنے میں معاون بھی ہوتی ہیں ۔ ان اقسام کی بولیئنگز کو ذیادہ تر انسان اپنی زاتی تسکین کیلئے ضروری سمجھ لیا کرتے ہیں اور اپنے لئے کاز سمجھ کر کاز نا سمجھنے والوں سے انتقام کو جائز قرار دیتے ہوئے انتقام لینے کی ہر حد کو پار کر جائیا کرتے ہیں ۔ ان اقسام کی بولیئنگز کو بولیئنگ ناماننے کے سبب بولیئنگ کی ڈیفینیش کمپلیٹ نہیں ہو پائیا کرتی اور نتیجتا بولیئنگ ہر اس بولیئنگ سے ہمیشہ ہی جیت جائیا کرتی ہے جسے بولیئنگ قرار نہیں دیا جائیا کرتا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

کامیاب بولیئنگ جینئس بنے رہنے کیلئے ایڈیپٹ کرتے رہیں ۔ ایک فارمر بولیئنگ جینئس کے کانفیشنز اعتبار کے قابل نہیں ہوا کرتے ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ جولائی تین ۔ ایٹ اردو تحاریر، کیوں، کیسے، القلم، الکمونیا، اور فیسبک ۔