Sunday, April 29, 2012

ہر دفعہ کا ہی زکر ہے ۔


حقیقت کیا تھی، کیا ہے اور کیا ہوگی ؟ یہ تو خدا ہی جانے اور شائد روز قیامت ہی بتلائے ۔ بہرحال ہم دو متحارب گدھوں کے گروپس کی جنرل کہانی سنانے کی کوشش کر دیتے ہیں جی ۔

ایک دفعہ کا زکر ہے کے دو متحارب گدھوں کے گروپس کا آپس میں گتھم گتھا ہونے سے پہلے ایک ہی بات پر مشتمل اجلاس ہو رہا تھا ۔ کچھ گدھے بہت سارے کھسر پھسر کرنے والے گدھوں کی موجودگی میں اپنے گدھے سردار سے اچھل اچھل کر ایک ہی بات کہے چلے جا رہے تھے ۔ ہم ہیں تو گدھے ہی مگر صرف آپ کے کہنے پر ہم ایک دوسرے کو گدھے کی بجائے انسان سمجھتے ہیں ۔ آج ہم آپ کی راہنمائی میں انہیں گدھے بنا کر ہی چھوڑیں گے جو خود کو انسان اور ہمیں گدھے سمجھتے ہیں ۔

جواب میں گدھے سردار صاحب کہے چلے جارہے تھے کے ہمارے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو ہرگز گدھے نا سمجھیں ۔ صرف اپنے آپ کو ہی انسان سمجھیں اور مخالف نظریات رکھنے والوں کو ہی صرف گدھے سمجھنا سیکھیں اور سیکھائیں ۔ خوف کو تو بالکل بھی محسوس نا کیا کریں کیونکے خوف صرف گدھے ہونے کی صورت میں ہی محسوس نہیں کیا جا سکتا ۔ ہمیشہ ہی ایسا سمجھتے رہنے کیلئے ہمارے کسی کاپیکیٹ کو ہماری کیٹواک کی مدد سے پہچانتے رہا کریں ۔ آج نہیں تو کل کو تو کل ضرور آجائیگا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

آج آج ہی رہ جایا کرتا ہے مگر خدا کے بتلا دینے والا کل نہیں آیا کرتا ۔ ویسے یہ آج ایک دفعہ کا زکر ہے یا کے دو دفعہ کا زکر ہے یا پھر شائد ہر دفعہ کا ہی زکر ہے ۔

Sunday, April 15, 2012

وفا دے ناں دے کھانے کھوانا ۔


باوفا محبوب | محبوبہ شوہر | بیوی، باوفا محبوبہ | محبوب بیوی | شوہر نال ای جیندا | جیندی اے تے نال ای مردا | مردی اے ۔ شوہر | بیوی دا بیوی | شوہر دے نال وفا دے ناں دے کھانے کھوانے دا باضابطہ اگاج ویاہ دے نال شروع ہویا کردا اے تے دوناں دے مرنے تکر چلدا ای رہندا اے ۔ جیڑھا | جیڑھی وی بچیا | بچی او لوکاں کولوں پیسے لے کے انہاں نوں ای کھانے کھلاندا | کھلاندی مریا | مری ۔

تہاڈی اس وارے میں کی رائے جے ۔ ضرور دسو، وڈی مہربانی ہووے گی تہاڈی ۔

لوکاں دا کم ای اے کے پیسے دے کے کھانا منگنے دے بہانا کڈی جلنا ۔

Thursday, April 5, 2012

پاک شے اور ناپاک جال ۔


کسی جال کو پاک کہہ دینے سے وہ جال پاک ہو جاتا ہے اور جال بھی نہیں رہتا اور صرف پاک شے کہلاتا ہے ۔ کسی بھی شے کو جال بنانا ہو تو اسے ناپاک کہہ دینے وہ شے ناپاک بھی ہو جاتی ہے اور جال بھی کہلانا شروع ہو جاتی ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

پاک شے کو پاک کیا تو پاک شے سے ناپاک جال ہو گئی ۔

ناپاک جال کو ناپاک کیا تو ناپاک جال سے پاک شے ہو گیا ۔