Friday, November 5, 2010

قومیں اور انکے عظیم انسان ۔


قوم اس ایبیلیٹی کا نام ہے جسکی مدد سے انسان اپنے ہی معاشرے میں وقت کے حساب سے ہونے والی ضروری تبدیلیوں کو ہوجانے سے روک دیا کرتے ہیں ۔ عظیم انسان اپنے آپ کو خود سے عظیم نہیں کہا کرتے ۔ وہ گزرے ہوئے عظیم انسانوں کو اچھے الفاظ میں نا صرف یاد کیا کرتے ہیں بلکہ انہی کے وضع کیئے ہوئے پرنسیپلز کو فالو کرتے ہوئے ایویلیبل ریسورسز کی مدد سے نئے ٹولز ڈیزائن کیا کرتے ہیں ۔

وہ ق‍وم ہی کیا جو ترقی کرے اور اپنی ترقی پر غرور بھی نہ کرے ۔ اپنے اس غرور کو جسٹیفائی کرنے کیلئے پہلے اپنے عظیم انسانوں کو مغرور بنانے والا کام کیا جاتا ہے ۔ پھر مینوپلیشن کے قابل دوسری قوموں کو مینوپلیٹ کیا جاتا ہے ۔ جب دوسری قوموں پر بس نہیں چل پایا کرتا تو اپنی ہی قوم کو مینوپلیٹ کرنا شروع کر دیا جاتا ہے ۔

بحیثیت قوم ترقی کی راہ دکھانے کا کام عظیم انسانوں کا ایک ہی گروپ کیا کرتا ہے اور انکے بعد کا کام عظیم انسانوں کا ایک اور گروپ کسی دوسری قوم میں پیدا ہو کے کیا کرتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

0 comments:

Post a Comment