Monday, October 11, 2010

نرگسیت اور کاونٹر نرگسیت ۔


سنا ہے کہ ایسٹ میں نرگسیت ہے جوسینٹرلی کنٹرولڈ گلوبل ویلیج کے قیام میں پریشانی کا سبب ہے ۔ ایسٹ میں نرگسیت بھی ہوگی اور ایسٹ میں ایسٹرن نرگسیت کو برا اور ویسٹرن کاونٹر نرگسیت کو اچھا کہنے والے بھی کم ہی ہونگے ۔ مگر ویسٹ میں جہاں ایسٹ کی نرگسیت کو برا بھلا کہا جا رہا ہے وہیں ویسٹ کی کاؤنٹر نرگسیت پر بھی بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور لکھا جا بھی رہا ہے ۔

کرسچین کروسیڈز کے دوران یہی نرگسیت ویسٹرن نرگسیت کہلاتی تھی اور اس ویسٹرن نرگسیت کو سائنسی ترقی کی بدولت ختم ہونے میں سینکڑوں سال لگے تھے ۔ اس دور میں شائد کاؤنٹر نرگسیت ایسٹ کے ذمے تھی ۔ کاؤنٹر نرگسیت کا شکار تو انہوں نے ہونا ہے جو نرگسیت کا شکار ہونگے اور اسی طرح نرگسیت کا شکار کاؤنٹر نرگسیت رکھنے والوں نے ہونا ہے ۔

ویسٹرن نرگسیت جس سائنس کی بدولت کاؤنٹر نرگسیت بن گئی ہے اس سائنس نے قہقہے لگانے والی گنز ہی تو بنائی ہیں جو دینی جذبے سے سرشار انسانوں کو دور سے ہی شکار کرلیتی ہیں ۔ ویسٹ کی کاؤنٹر نرگسیت نے اگر ایسٹ میں کنٹرولڈ نرگسیت صرف دنیا پر کنٹرول، مینوپولیشن اور ایکسپلائٹیشن کیلئے ہی کرنی ہے تو شائد یہ کوشش ذیادہ عرصہ چل نہ پائے ۔

ایسٹ میں ویسٹرن کنٹرولڈ نرگسیت نے بش صاحب کو جوتے ہی تو کھلائے ہیں ۔ خود ویسٹ بھی تو کاؤنٹر نرگسیت کا شکار ہے جو کہ خود بھی نرگسیت سے کم نہیں ۔ اسی کاؤنٹر نرگسیت نے ویسٹ کے بڑوں کو جلد ہی ویسٹ میں ہی جوتے کھلوانے ہیں ۔ کاؤنٹر نرگسیت پر جتنا زور دیا جائیگا نرگسیت اتنی ہی بڑھیگی ۔ آخر ایسٹرن نرگسیت نے بھی تو ایسٹرن کاؤنٹر نرگسیت میں تبدیل ہونا ہے جی ۔

سیکیولر ویلیوز سے دنیا کو سیکولر تو کیا جاسکتا ہے مگر دنیا پر کنٹرول، مینوپولیشن اور ایکسپلائٹیشن کیلئے نرگسیت کو پروموٹ کیا جانا ضروری ہوتا ہے ۔ یوروپین نرگسیتوں کے بعد اب باری ایسٹرن نرگسیتوں کی ہے ۔ جہاں کاؤنٹر نرگسیت کو ڈیفنڈ کرنے میں مزا ہے وہی مزا نرگسیت کو ڈیفنڈ کرنے میں بھی ہوتا ہے ۔ یہی دنیا کی خوبصورتی ہے اور اس دنیا کی خوبصورتی ایسے ہی برقرار رہیگی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

0 comments:

Post a Comment