Tuesday, October 18, 2011

غیرت، بیغیرتی اور انسانیت ۔


غیرت کو ڈیفائن وہ لوگ کیا کرتے ہیں جنہوں نے بیغیرتی کا مظاہرہ کر کے غیرتمندوں کا حق مارنا ہوتا ہے ۔ لاچار اور بوڑھے انسان غیرتمندوں کی غیرت کا فاعدہ اٹھاتے ہیں ۔ بیغیرتی کو ڈیفائن وہ لوگ کیا کرتے ہیں جنہوں نے غیرت کا مظاہرہ کر کے بیغیرتوں کا حق مارنا ہوتا ہے ۔ طاقتور اور جوان انسان بیغیرتوں کی بیغیرتی کا فاعدہ اٹھاتے ہیں ۔

انسان جتنا غیرتمند ہوگا اتنا ہی بیغیرتی کا اظہار کرکے دوسرے انسانوں کو بیغیرتی سے حاصل ہونے والے فوائد سے دور رکھنے کی کوشش کریگا ۔ انسان جتنا بیغیرت ہوگا اتنا ہی غیرت کا اظہار کرکے دوسرے انسانوں کو غیرتمندی سے حاصل ہونے والے فوائد سے دور رکھنے کی کوشش کریگا ۔

غیرت پلس بیغیرتی پلس انسانیت از ایقول ٹو ون ۔

سنس غیرت از ایقول ٹو بیغیرتی ۔

ٹو ٹائمز ( غیرت | بیغیرتی ) پلس انسانیت از ایقول ٹو ون ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

اپنی بیغیرتی کی مقدار کا تعین کرنا ہو تو اپنے اندر موجود غیرت سے اندازہ لگا لیں ۔

اپنے اندر سے جتنی انسانیت کو کم کرنا ہو اس کمی کو اپنی اضافی غیرت اور بیغیرتی کی مدد سے پورا کرلیں ۔

Thursday, October 6, 2011

مکاری اور کمظرفی ۔


مکاری سکھانے والوں سے مکاری سیکھ کر انکو مکار کہنا کمظرفی کہلاتی ہے ۔ مکاری سکھانے والا کمظرف ہو تو مکاری نہیں سکھاتا بلکے گدھے بناتا ہے ۔ مکاری سیکھنے والا کمظرف ہو تو وہ گدھا ہی رہ جاتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

مکاری تو آپ کی ٹھیک ہے پر ہیں آپ کمظرف ۔ اسکا کیا کرینگے ؟ ٹپکتی ہوئی رال کیسے چھپائینگے ؟

اپنے ہیروز کو کمظرف ثابت کرکے چھوڑنا کہیں آپکی زاتی تسکین کی ریکوائرمنٹ تو نہیں ؟

Sunday, October 2, 2011

ہیرو یا ڈفر ۔


جاہل اپنی مرضی سے جاہل ہوتا ہے اور بدتمیز اپنی مرضی سے بدتمیز ہوتا ہے ۔ جاہل بدتمیز کو بدتمیز نہیں کہتا اور بدتمیز جاہل کو جاہل نہیں کہتا ۔ ڈفر کسی دوسرے کی مرضی سے جاہل یا بدتمیز بن جایا کرتا ہے ۔ جاہل قسم کا ڈفر چند ایک بڑے بدتمیز ڈفروں کو ٹھکانے لگوادے تو وہ جاہل قسم کا ڈفر اعظم یا پھر اگر بدتمیز قسم کا ڈفر چند ایک بڑے جاہل ڈفروں کو ٹھکانے لگوادے تو وہ بدتمیز قسم کا ڈفر اعظم ۔ جو انسان ڈفر اعظموں نے مروا دیئے وہ انسان بھی ہیروز ہی کے طور پر ہی یاد رکھے گئے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

جاہل اور بدتمیز کی بھلائی اسی میں ہے کے وہ ڈفر اعظم کے سامنے چپ رہیں ۔ جو وہ کرتا ہے اسے کرنے دیں ۔

Saturday, October 1, 2011

ویلتھ کا سائیکل ۔


نارمل ویلتھ کا سائیکل ۔

Image and video hosting by TinyPic

کیاٹک ویلتھ کا سائیکل ۔

Image and video hosting by TinyPic

آئیڈیئل ویلتھ کا سائیکل ۔

Image and video hosting by TinyPic

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

آئیڈیئل ویلتھ کی سائیکل کیلئے سب نے بھیڑیں نا سہی بھیڑیئے تو بن کے چھوڑنا ہی ہے ۔