Thursday, April 21, 2011

آخری اور پہلی والی خواہش ۔


ہر کسی کے حالات مختلف ہوا کرتے ہیں اور ان سے یہ امید رکھنا کہ وہ آپکے جیسا کر پائیں گے ایک عجیب سی خواہش ہوتی ہے ۔ نفسیاتی معالج اسے ایک بڑی مردانہ | زنانہ بیماری کہا کرتے ہیں ۔

مرد حضرات ایسی حرکت کریں تو انہیں پیغمبر | فلاسفر کی کاپی کرنے والے نفسیاتی بیمار کہا جاتا ہے ۔ ہر مرد کی آخری پیغمبر | فلاسفر بننے کی خواہش ہوا کرتی ہے اور جب یہ خواہش بڑھ جائے تو مردوں والی بڑی نفسیاتی بیماری بن جایا کرتی ہے ۔

خاتون بیچاری تو کبھی پیغمبر | فلاسفر بنائی نہیں گئی پر ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کم از کم پہلی پیغمبر | فلاسفر عورت بن جائے ۔ جب یہ خواہش بڑھ جائے تو یہ عورتوں والی بڑی نفسیاتی بیماری بن جایا کرتی ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

جھوٹ اپنے آپ سے ہی بولیں تو اچھا ہے ۔

3 comments:

tanya rehman said...

ویسے یہ بیماری میری سمجھ سے باہر ہے ،،،،،،اگر باقی ساتھیوں کو معلوم ہو ۔۔۔۔ تو ان کو پڑھ کر اپنے علم میں اضافہ فرما لوں گی

عنیقہ ناز said...

مجھے بھی یہ بیماری جاننے کی خواہش ہے۔ عورتیں تو بس ماں بن کر خوش ہ جاتی ہیں۔ مردوں کو یہ خوشی کبھی حاصل نہیں ہو سکتی اس لئے وہ پیغمبر اور خدا بننے کی خواہش کرتے ہیں۔

جواد احمد خان said...

بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں اپنی بیماری کے لئے صحیح ڈاکٹر (نفسیاتی معالج ) میسر آجائے..

Post a Comment