Saturday, February 26, 2011

سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئر ۔


سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئر سرویسز بھی اخلاقی آزادیاں کی طرح ایوولیوشنری ڈیویلوپمنٹ سائیکل سے گزرا کرتی ہے ۔ کسی بھی نئی قوم نے وحشیوں کی طرح اپنے بدنام مینوپلیٹرز اور مینوپلیشن کے قابل ہمسایہ قوموں کا سرمایا اکٹھا کرنا ہوتا ہے ۔ اکٹھا کیا ہوا سرمایہ اپنے غریبوں میں تقسیم کرنےاور سرمایہ کو مینوپلیٹ کرنے والے نئے سرمایہ دار پیدا کرنے کے کام آتا ہے ۔ سبسڈی کے نام پر سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئر کا سرمایہ غریب کو جانے کی بجائے سرمایہ دار کی جیب میں ٹیکس چوری کی مد میں منتقل ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔

سرمایہ داروں کا سرمایہ سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئر سرویسز سے کہیں بہتر سرویسز پرووائڈ کرنے کے کام آیا کرتا ہے اور ان بہتر نان سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئر سرویسز سے فاعدہ اٹھانے کیلئے بیوروکریسی سرمایہ داروں اور غریبوں سے اپنا حصہ وصول کیا کرتی ہے ۔ نتیجتا غریب کے مزید غریب بننےاور سرمایہ دار مزید امیر بننے کے امکانات ہو جایا کرتے ہیں ۔ اگر غریبوں کے غریب ہونے کی رفتار بھی کم رہے اور دوسری قوموں کو اکنامیکلی اور میلیٹیرلی مینوپلیٹ کرنے کے مواقع ملتے رہیں تو سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئر لنگر آن کرتی رہا کرتی ہے ۔

آخر دوسری قوموں میں بھی تو ماؤ جیسے لوگوں نے پیدا ہوا کرنا ہوتا ہے جسکے کارن سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئر سرویسز مزید سفر کیا کرتی ہے اور اگر سرمایہ دار ٹیکسز میں مزید ڈنڈی مارنے کی بجاۓ پرائیویٹ قسم کی فیلینتھراپک اور ریکریئیشنل سرویسز پرووائڈ کرتے رہیں تو غریب مزید غریب ہو جانے سے بچے رہتے ہیں ۔ اس دنیا میں انہونیوں کے کارن کبھی کبھار تو سرمایہ داروں کی فیلینتھراپی اور ریکریئیشنل سرویسز بھی کام نہیں آ پاتیں اور سرمایہ دار اپنے سرمایے سے سٹیٹ کی سروائیول کو سپورٹ نہیں کر پاتے ۔

برے حالات آ پہنچنے پر کم تنخواہ یافتہ بیوروکریسی کو راشی کہہ کر بدنام کیا جاتا ہے اور وہ مجبورا ایسا کر گزرنے پر ڈھیٹائی کی تمام حدود پار کر جایا کرتے ہیں ۔ موڈسٹ اور ہنر مند بیوروکریسی کو بیغیرتی کی حدوں پہ دھکیل کر جینے کے حق سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔ مزید حالات بگڑنے پر سرمایہ دار بھی اپنی اونچی بلڈنگوں اور کرائے کے محافظوں کے ہوتے ہوئے بھی غریب ترین انسان کی نسبت ذیادہ غیر محفوظ ہوجایا کرتے ہیں ۔ اور قوم میں سے ایک نئی قوم سے ابھرنے کو تیار ہو جاتی ہے ۔

نئے لیڈرز پہلے تو اخلاقی آزادیوں کو سلب کرنے کی بات کرتے ہیں تاکہ نئی بننے والی سٹیٹ میں مینیمم لوڈ والی سٹیٹ سپورٹڈ ویلفیئرکو انفورس کیا جاسکے ۔ کیا غریبوں کو غریب رکھنا ضروری ہے اور وہ بھی اخلاقی اور غیر اخلاقی آزادیوں کے صرف نئے نام رکھنے کو ہی ؟

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

0 comments:

Post a Comment