Thursday, November 1, 2012

ماں اور عظیم عورت ۔



عظیم عورت کی عظمت ۔

یہ فحاشی اور عریانی تو صرف عورت کے عظیم نہ ہو سکنے سے ہی ہوتی ہوگی جی ۔ عظیم عورت تو صرف وہ ہے جو ہمیشہ پردے میں رہے ۔ باپ، بیٹے اور بھائی کی قربانی دے ۔ پینشن نا دینے والوں کو شرمندگی سے بچانے کیلیئے اپنا چہرہ بھی ہمیشہ چھپائے رکھے ۔ نامراد شوہر کا کیا ہے اسے تو ہتھیار سے بھی مارا جاسکتا ہے اور بدنام کر کے بھوک اور بیماری سے بھی ۔

یہ پردیداری اور غیرت تو صرف مرد کے عظیم نہ ہو سکنے سے ہی ہوتی ہوگی جی ۔ عظیم عورت تو صرف وہ ہے جو کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں پردہ نا کرے ۔ باپ، بیٹے اور بھائی کی بھوک مٹانے کے بہانے اپنی بھوک بھی مٹالے ۔ شوہر یا پارٹنر کی غیر موجودگی میں گزارے لائق پینشن بھی ہے، پیار بھرا ساتھ بھی ملے گا اور میڈیکل انشورنس بھی ہوگی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

زلت پسند نہیں ہے تو پھر روکھی سوکھی عظمت ہی ہے ۔ عظمت پسند نہیں ہے تو پھر زلت کے ساتھ پینشن بھی اور انشورنس بھی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ اکتوبر تئیس ۔ ایٹ تکلف بر طرف ۔

پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ اگست سترہ ۔ ایٹ کیوں، کیسے ۔



ماں تجھے سلام ۔

مرد سے وہی عورت جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے جو ایڈم کو ایو سے پیدا کروائے یا پھر ایڈیفس کو اسکی آنکھوں سمیت اپنا شوہر مان لے ۔ ایسی عورت بدقسمتی سے ماں نہیں کہلوا سکتی ہے اور ماں کہلوانے کیلئے ہی عورت مرد سے ہمیشہ ہی پٹتی چلی آئی ہے ۔ عورت بطور خالق یہ بتا کر بیغیرت بن جاتی ہے ۔ مرد بطور بیغیرت مخلوق یہ ماننے کو تیار نہیں ہوا کرتا اور عورت نے بطور خالق یہ کہنا نہیں ہوتا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

جیت کس کی ہوئی ہے اور ہار کس کی ہوگئی ۔ ساڑ بھی اپنی اپنی اور وصول شدہ ستائیش بھی اپنی اپنی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ اگست اٹھارہ ۔ ایٹ کیوں، کیسے ۔

پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ اکتوبر چودہ ۔ ایٹ تکلف بر طرف ۔




پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ نومبر دو ۔ ایٹ گوگل پلس وال ۔
پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ نومبر دو ۔ ایٹ فیسبک وال ۔


0 comments:

Post a Comment