Saturday, June 30, 2012

منافقت بزور مقدس گائے سے نجات ۔


دوسروں کو اپنے سے کمتر نا سمجھتے رہنے سے جہاں کسی کو یہ پتا چلے گا کے وہ کیوں خواہ مخواہ اپنے آپ کو دوسروں سے برتر سمجھ رہا تھا | تھی وہیں اسے یہ بھی پتا چلے گا کے دوسرے انسان جب اس سے اپنا مطلب نکال پانے میں ناکام ہو جاتے ہونگے تو وہ دوسرے انسان فورا اس کو اپنی مقدس گائے سے کمتر قرار دیدیتے ہونگے ۔ اس کی اور ان دوسروں کی مقدس گائے اگر ایک ہی ہوگی تو اس کے پٹ جانے کی امکانات تو نیچرلی بڑھنے ہی ہیں ۔ مگر اگر اس کی مقدس گائے ان دوسروں کی مقدس گائے سے مختلف ہوگی تو وہ فورا ان دوسروں کو انکی مقدس گائے سمیت اپنے سے کمتر قرار دیدے گا اور پھر اسے اب ان دوسروں کی کھلی دشمنی کا سامنا بھی کرنا پڑ جائیگا ۔

یہ جان جانے کے بعد جہاں وہ اپنی منافقت کے ساتھ آسانی سے ان دوسروں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرسکے گا | گی وہیں وہ اپنی منافقت کو ختم کر کے ان کے روئیوں کے بارے میں جان کر ان سے مثبت انداز میں انٹرایکٹ کر لینے کے قابل بھی ہو سکے گا | گی ۔ اگر وہ بالفرض اگر اپنی منافقت کو ختم بھی کر دے تو دوسرے بھلا کیوں اپنی منافقت کو مفت میں ہی چھوڑ دیں ۔ اب مسئلہ یہ ہے کے اس کو اپنی ذاتی منافقت کے ختم ہونے کا یقین کیسے ہوگا بھلا ۔ یہ یقین کرنے کیلئے تو اسے ان دوسروں کی سچی تعریفیں کرنی پڑا کریں گی ۔ یہ مشکل ترین کام تو وہ تبھی کر پائے گا | گی جب اس کو ان دوسروں کی برائی کے ساتھ ساتھ ان دوسروں کی اچھائی بھی نظر آئیا کرے گی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

شروع کے کچھ دن ہی ہچکچاہٹ ہوگی اور پھر مقدس گائے بننے کی خواہش ختم ہوتی چلی جائے گی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ جون انتیس ۔ ایٹ اردو تحاریر، القلم، الکمونیا، اور فیسبک ۔


1 comments:

Post a Comment