Saturday, June 23, 2012

عقیدت یا محبت اور منافقت یا زلالت ۔



عقیدت یا ماں کے قدموں میں جنت ۔

سنا کرتے تھے کے ماں کے قدموں میں جنت ہوتی ہے اور اس جنت کے لین دین کے بہت ہی ڈرامے دیکھنے اور پڑھنے کو ملے ۔ کتابوں میں لکھا اور دیکھنے کو ملا کے عقیدت کے قدموں میں بھی جنت ہوتی ہے مگر عقیدت بھی جنت کے لین دین کے ڈرامے ہی کرتی ہوئی دیکھنے کو ملی ۔ مسئلہ اپنی ماں اور اپنی عقیدت کا نہیں ہوا کرتا بلکے دوسروں کی ماں اور عقیدت کا ہوا کرتا ہے ۔ دوسروں کی ماں اچھی لگنے لگے تو اپنی ماں جنت کا لین دین کرتی ہوئی اچھی نہیں لگا کرتی ۔ اپنی عقیدت اچھی لگنے لگے تو دوسروں کی عقیدت جنت کا لین دین کرتی ہوئی اچھی نہیں لگا کرتی ۔ ماں کو چاہنے والے اس دنیا کو ماں کیلئے جنت بنا دینے میں بھی کامیاب نہیں ہوتے ہونگے اور عقیدت کو چاہنے والے ماں کو عقیدت کی جنت میں بھیجنے پر مجبور کر دیتے ہونگے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

ماں بڑی کے عقیدت ؟ دونوں کی جنتوں کا مقابلہ کرا کے دیکھ لیں جی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ جون چھ ۔ ایٹ اردو تحاریر اور فیسبک ۔



محبت یا محبوبہ کے پیروں میں پیراڈائز ۔

جیہڑے ناراض سن، ہن خوش ہو لین ۔ تے جیہڑے خوش سن، ہن ناراض ہو لین ۔

سنا کرتے تھے کے محبوبہ کے پیروں میں پیراڈائز ہوتی ہے اور اس پیراڈائز کے لین دین کے بہت ہی ڈرامے دیکھنے اور پڑھنے کو ملے ۔ کتابوں میں لکھا اور دیکھنے کو ملا کے محبت کے پیروں میں بھی پیراڈائز ہوتی ہے مگر محبت بھی پیراڈائز کے لین دین کے ڈرامے ہی کرتی ہوئی دیکھنے کو ملی ۔ مسئلہ اپنی محبوبہ اور اپنی محبت کا نہیں ہوا کرتا بلکے دوسروں کی محبوبہ اور محبت کا ہوا کرتا ہے ۔ دوسروں کی محبوبہ اچھی لگنے لگے تو اپنی محبوبہ پیراڈائز کا لین دین کرتی ہوئی اچھی نہیں لگا کرتی ۔ اپنی محبت اچھی لگنے لگے تو دوسروں کی محبت پیراڈائز کا لین دین کرتی ہوئی اچھی نہیں لگا کرتی ۔ محبوبہ کو چاہنے والے اس دنیا کو محبوبہ کیلئے پیراڈائز بنا دینے میں بھی کامیاب نہیں ہوتے ہونگے اور محبت کو چاہنے والے محبوبہ کو محبت کی پیراڈائز میں بھیجنے پر مجبور کر دیتے ہونگے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

محبوبہ بڑی کے محبت ؟ دونوں کی پیراڈائزوں کا مقابلہ کرا کے دیکھ لیں جی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ جون چھ ۔ ایٹ اردو تحاریر اور فیسبک ۔



ماں سے عقیدت یا محبوبہ سے محبت ۔

خدا پرست مرد اپنی ماں سے عقیدت رکھتا ہے اور اسے دنیاوی زندگی کے بعد اپنی پسند کی جنت میں بھیجنے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور اسی کوشش میں اپنی محبوبہ سے محبت کر کے اسے اسکی پسند کی دنیاوی پیراڈائز میں پہنچانے میں بھی کامیاب نہیں ہوا کرتا ۔

کفر پرست مرد اپنی محبوبہ سے محبت کرتا ہے اور اسے اسکی پسند کی دنیاوی پیراڈائز میں پہنچانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور اسی کوشش میں اپنی ماں سے عقیدت رکھ کے اسے دنیاوی زندگی کے بعد اسکی پسند کی جنت میں پہنچانے میں بھی کامیاب نہیں ہوا کرتا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

کوئی یا تو ماں کی عقیدت میں ماں کی دنیا کو جہنم بنائے اور اپنی محبوبہ کیلئے دنیاوی زندگی کے بعد کی جنت کی تعمیر کرے یا پھر محبوبہ کی محبت میں دنیا کو محبوبہ کی پیراڈائز بنائے اور اپنی ماں کیلئے دنیاوی زندگی کے بعد کے جہنم کی تعمیر کرے ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ جون بارہ ۔ ایٹ اردو تحاریر، الکمونیا، اور فیسبک ۔



منافقت بھری عقیدت یا کے زلالت بھری محبت ۔

بندہ مرے سہی منافقت یا ذلالت کے الزامات سہتے رہنے کو رشتے داران اور عزیزان گرامیز کو چھوڑ جایا کرتا ہے ۔ چونکے منافقت بھری عقیدت کو ذلالت اور زلالت بھری محبت کو منافقت کہا جا سکتا ہے اسلیئے کامیابی اسی میں ہے کے جانے والوں پر لگائے گئے منافقت یا ذلالت کے الزامات کا ڈھیٹائی سے ڈیفنس کیا جائے ۔ اس ڈیفنس کے حتمی انجام کو شہادت نا تسلیم کروا پانا غیر اخلاقی اخلاقیات کی اخلاقی کامیابی ہی ہو سکتی ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

لیڈر بننے کیلئے اپنی زلالت کو دوسروں کی منافقت میں شامل کرلیں، نہیں تو پھر اپنی منافقت کو دوسروں کی زلالت میں شامل کریں ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ جون سترہ ۔ ایٹ اردو تحاریر اور فیسبک ۔


0 comments:

Post a Comment