Sunday, June 10, 2012

ڈیزائینرز، ڈسپیچرز اور مینیپولیٹرز ۔


ڈیزائینر کسی بھی سسٹم کو امپروو کر لیتا ہے اور اس امپرووڈ سسٹم کو اپنا محتاج نا بنالینے کی باعث کسی بھی دوسرے سسٹم کو امپروو کرنے کا کام کرسکتا ہے ۔ ڈیزائینر ڈسپیچرز اور مینیپولیٹرز کے ساتھ ملکر کام بھی کر لیتا ہے اور دونوں کو ایک جیسی جھوٹی مگر غیر منافقانہ شاباش بھی دیا کرتا ہے ۔ ڈیزائیرز ایک دوسرے کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالا کرتے اور ایک دوسرے کو سچی شاباشیں ہی دیا کرتے ہیں ۔

مینیپولیٹر بھی کسی بھی سسٹم کو امپروو کر لیتا ہے مگر اس سسٹم کو اپنا محتاج بنالینے کے بعد اس سسٹم کا محتاج ہو جاتا ہے ۔ مینیپولیٹر کا کام صرف ڈسپیچرز کو ڈیزائینرز بننے سے روکنا ہوتا ہے ۔ مینیپولیٹر سسٹم کو چھوڑتا تو نہیں ہے لیکن مینیپولیٹ کرسکنے والے ڈسپیچرز اس سے بڑے مینیپولیٹرز بن کر اسے سسٹم کو با عزت طریقے سے چھوڑ دینے پر مجبور کر دیا کرتے ہیں ۔ مینیپولیٹرز ایک دوسرے کو جھوٹی مگر منافقت سے بھرپور شاباشیں دینے میں اپنا ثانی نہیں چھوڑا کرتے ۔

ڈسپیچر کا کام ہے کے خوشی سے مینیپولیٹرز کا ہی کام کرنا ۔ جو ڈسپیچر خوشی سے کام نہیں کرتا وہ آسانی سے مینیپولیٹر تو بن جاتا ہے لیکن ڈیزائینر بن سکنے کے قابل قربانیاں بمشکل ہی دی پایا کرتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

گورے رنگ دا زمانہ ہے جی ۔ مینیپولیٹرز آلا میک اپ کرو تے کوجھیاں نوں پراں کرو ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ مئی بیس ۔ ایٹ اردو بلاگر اور فیسبک ۔

0 comments:

Post a Comment