Friday, August 19, 2011

آزادی، غلامی اور برابری ۔


آزاد قومیں زندہ انسانوں کی قید جھیلتی ہیں اور غلام قومیں گزرے ہوئے انسانوں کی ۔ غلام قومیں اپنے آپ کو آزاد قومیں جبکے آزاد قومیں اپنے آپ کو غلام قومیں سمجھا کرتی ہیں ۔ آزاد قوموں میں غلام انسانوں کی تعداد آزاد انسانوں کی تعداد سے بہت ہی زیادہ ہوا کرتی ہے جبکے غلام قوموں میں آزاد انسانوں کی تعداد غلام انسانوں کی تعداد سے بہت ہی زیادہ ہوا کرتی ہے ۔

انسان عام طور پر برابری کو پسند نہیں کیا کرتے اور غلامی کو آزادی کے طور پر یا آزادی کو غلامی کے طور پر قبول کرلیا کرتے ہیں ۔ برابری پسند کرنے والے انسان نہ تو زندہ انسانوں کی قید جھیلتے ہیں اور نہ ہی گزرے ہوئے انسانوں کی ۔ ایسے انسان نا صرف بلا تفری‍ق کفر پرستوں اور خدا پرستوں کے کام آتے ہیں بلکہ کفر پرست اور خدا پرست بھی ایسے انسانوں کے کام آ جاتے ہیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

آزادی اور غلامی میں فرق برابری کو سمجھنے سے ہی پتا چلا کرتا ہے جی ۔

آپ کسی آزاد قوم کو بیلانگ کرتے ہیں یا کسی غلام قوم کو ؟

0 comments:

Post a Comment