Friday, May 13, 2011

اپنے لئے راستہ خود بنائیں ( ریپوسٹ ) ۔


اس دنیا میں صرف ایک سچ ہے کہ عقلمندوں کی کامیابی ذامبی بنانے میں ہی ہے ۔ زامبی کا کام ہے کہ اپنی ذندگی کو نہایت غیر اہم سمجھے اور انتہائی کم معاوضے پر عقلمندوں کے حصے کے کام کر دے ۔ سکون کی تلاش شائد اسی کو ہوتی ہے جو ذامبی بنانا پسند نہ کرتا ہو اور ذامبیز کو ذامبی پن سے چھٹکارا بھی دلانا چاہتا ہو ۔

ذامبیز خود سے ہی ذامبیز بنا کرتے ہیں اور اپنے ذامبی پن میں ہی سکون حاصل کیا کرتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ ذامبیز کے بھلے کیلئے انہیں سوچنے کے بارے میں بار بار کہا جاتا ہے ۔ اگر کسی میں ذامبی پن تھا تو وہ اسی کی اپنی نا سمجھی ہی وجہ سے تھا اور کسی دوسرے نے اس سے ایسا کرانے کیلئے کوئی خاص ذبردستی بھی نہیں کی تھی ۔

ذامبیز کو ذامبیز ہی رہنے دیں، کہیں انکا بھلا کرنے میں آپ ان سے اپنا ہی برا نہ کرا بیٹھیں ۔ ذامبیز اور ذامبیز بنانے والوں سے بنا کے رکھنا سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ کسی ایک کو دشمن بنانا دونوں کو ہی اپنا دشمن بنانا ہوتا ہے ۔ کسی اور کیساتھ انصاف ہو نہ ہو، ایسی صورت میں آپ کیساتھ انصاف ضرور ہو جائیگا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

اپنے لئے راستہ خود بنائیں، نہ ذامبیز کا مزاق اڑائیں اور نہ ہی زامبیز بنانے والوں کو جتائیں ۔

0 comments:

Post a Comment