Monday, May 9, 2011

تحفے تحائف اور رشوت ۔


برابر کے اور برتر انسانوں کو تحفے تحائف دیئے جایا کرتے ہیں ۔ برابر کے لوگوں سے جوابی کاروائی کی امید انکی جیب کے مطابق رکھی جایا کرتی ہے ۔ برتر لوگوں سے جوابی کاروائی کی امید انکی جیب کی بجائے انکے عہدے اور اختیار کے مطابق رکھی جایا کرتی ہے ۔ جب تک سسٹم گزارے لائق رہتا ہے تو بدتر لوگوں کو جوٹھ دیکر احسان جتائے جایا کرتے ہیں ۔ جب حالات خراب ہونے شروع ہوتے ہیں جوٹھ پے گزارہ کرنے والے جوٹھ کی بجائے تحفے تحائف لینے پر آمادہ ہو جائیا کرتے ہیں ۔ اب جوٹھ لینے والوں کو تحفے تحائف تو نہیں دیئے جاسکتے مگر ان ذبردستی کے تحفے تحائف کو رشوت اور مجبوری کا نام دیدیا جایا کرتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

رشوت رشوت ہی ہوتی ہے بھلے ہی تحفے تحائف کہہ کر دی جائے ۔

0 comments:

Post a Comment