Thursday, January 27, 2011

کریئیشن اور ایوولیوشن ۔


ایوولیوشنسٹس کو خدا نہیں پسند نہ ہی اسکے دیئے ہوئے اخلاقیات ۔ کریئیشنسٹس کے مطابق ایوولیوشنسٹس کیلئے بعدالموت مصیبت ۔ اس دنیا میں اچھے ایوولیوشنسٹس بھی ہیں اور اچھے کریئیشنسٹس بھی ۔ برے ایوولیوشنسٹس بھی ہیں اور برے کریئیشنسٹس بھی ۔ اچھے بروں کو برا کہیں اور برے کہیں کہ ہمیں برا کہنے والے خود برے ہیں ۔ شیطان بظاہر برے کریئیشنسٹس کے ساتھ اور شائد اچھے ایوولیوشنسٹس کے ساتھ بھی ۔ خدا بظاہر اچھے کریئیشنسٹس کے ساتھ اور شائد برے ایوولیوشنسٹس کے ساتھ بھی ۔

خدا اور شیطان نہ تو پروو کیئے جا سکتے ہیں نہ ہی ریفیوٹ ۔ لڑائی پھر بھی ہے جی اور بہت سارے کریئیشنسٹس اور بہت سارے ایوولیوشنسٹس اپنی ہی مرضی کی باتوں کو ثابت کرنے کیلئے آپس میں لڑنے کو ہر دم تیار بھی رہتے ہیں ۔ سروائیول آف دی فٹسٹ پر دونوں ہی پارٹیوں کو بیلیو کرتے نہیں دیکھیں کیا ؟ اونچ نیچ دونوں میں ہی نہیں کیا ؟ ایوولیوشنسٹس سے کریئیشنسٹس کے اور کریئیشنسٹس سے ایوولیوشنسٹس کے سوئنگز سنے نہیں کیا ؟ کریئیشنسٹس اور ایوولیوشنسٹس نے کہیں باریاں ہی تو نہیں لگائی ہوئیں آپس میں ؟

خاص لوگ کریئیشن نے بھی پیدا کیئے اور اب ایولیوشن بھی کچھ ایسی ہی کہانی سنانے کو نکل پڑی ہے ۔ دل کی بجائے دماغ اب خاص و عام انسانوں میں ڈفرنسیئیشن کا باعث ہے جسے جینیٹکس ایکسپلین کر رہی ہے ۔ ناانصافی اور بینیازیوں کا ذمہ اب کریئیشن سے ایولیوشن کو منتقل ہو گیا ہے ۔ جینز ایک دفعہ پوری طرح سمجھ میں آگئے تو ریجینیریٹنگ باڈیز والے انسان بھی بن جائیں گے اور اگر چیونٹیوں سے کلون کردیئے گئے تو پرفیکٹ ہیومنز سرونگ دی پرفیکٹ ہیومن والی بات بھی پاسیبل ہو جائے گی ۔

اگر ایسا ہو ہی گیا تو ہر انسان کی ہمیشہ زندہ اور جوان رہنے کی خواہش بھی پوری ہو جائےگی ۔ سائنس کی مدد سے خدا سے ملاقات بھی ہو جائےگی اور شیطان کا انت بھی ۔ شیطان کا انت ہوگا تو افسوس کا ہی مقام ۔ پر کس کیلئے ؟ صرف پرفیکٹ ہیومنز کیلئے ہی نا ۔ اور تب صرف پرفیکٹ ہیومن ہی اپنی شکل بدل بدل ان پر اپنی مرضی چلائیا کرے گا ۔

ریجینیریٹنگ باڈیز والے پھل دار پودے ہونگے اور ساتھ میں پیٹ اینیملز بھی ۔ کچھ ہائبرڈز بھی ہونگے جو فلتھ کو ریسائکل کردیا کرینگے ۔ آرڈر بھی اسی کا ہوگا اور ڈسکریشن بھی اسی کی چلیگی ۔ جس طرح سے چاہے گا عبادت بھی کروالیا کرے گا ۔ نہ کوئی سوال پوچھے گا اور نہ ہی کوئی اپنی مرضی کا کچھ طلب کریگا ۔

کیا ایسا ہی ہوگا ؟ ارے بابا نہیں اس سے بھی بڑھ کر ہوگا جی ۔ فالحال ایوولیوشنسٹس کا سرمایہ کم پڑ رہا ہے اور سرمایہ کو کانسنٹریٹ کرنے کیلئے انہیں کریئیشنسٹس کی مدد کی اشد ضرورت ہے ۔ کریئیشنسٹس کا تو کام ہی یہی ہے کہ عوام کو کم مزدوری پے راضی کرنا اور سرمایے کو اکٹھا کر کے دوبارہ سے ایوولیوشنسٹس کے حوالے کرنا ۔

اگر کچھ نہیں ہونا تو اس چڑیا کا نام ہے انصاف ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

1 comments:

Ammar IbneZia said...

آپ فلسفے کے طالبِ علم ہیں؟

Post a Comment