Saturday, January 22, 2011

ہیروز اور ولنز ۔


یہ دنیا کیا ہے ؟ یہاں کیا رائٹ ہے اور کیا رونگ ہے ؟ کوئی ایک کامیاب کیوں ہے اور کوئی دوسرا ناکام کیوں ہے ؟ کون واقعی ہیرو ہے اور کون واقعی ولن ہے ؟ کیا واقعی ہیروز کو فالو کرنے والے ذیادہ تر ناکام اور ولنز کو فالو کرنے والے ذیادہ تر کامیاب نہیں ہوتے ؟ ناکام لوگ نہ صرف آپس میں لڑتے ہیں بلکہ کامیاب لوگوں کے لئے بھی ۔

کامیاب لوگوں کو کیا آپس میں کسی نے لڑتے ہوئے کبھی دیکھا ہے ؟ شائد فلموں اور کہانیوں میں ہی ایسا ہوا ہو کہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے کسی ہیرو نے کبھی دنیا کو لیڈ کیا ہو ۔ کوئی ہیرو کبھی اپنی عوام کے لئے بھی لڑا ہے یا کہ عوام ہی اپنے ہیرو کو ہیرو بنانے کیلئے لڑی ہے ؟ کسی بھی عوام کو اسکے ہیرو نے کیا دیا ؟

عوام عوام ہی رہے اور ہیرو ہیرو ہی رہا ۔ ہیرو کے اخلاق اچھے ہوں یا برے ہیرو ہیرو ہی رہا اور کہیں اسنے عوام کو ہی تو ہیروز بننے سے نہیں روکا ہوا ؟ کہیں ہیرو کو ہیرو سجھتے ہوئے فالو کرنا ناکامی اور ولن کو ولن سمجھتے ہوئے فالو کرنا کامیابی تو نہیں ؟ طاقتور اور مجبور کردینے والوں کے ہیروز ہی ہیروز نہیں ہوتے کیا ؟

اپنا ہیرو دوسروں کیلئے ولن اور دوسروں کا ہیرو اپنے لئے ولن ۔ بھئی طاقتور اور مجبور کردینے والوں کا ہیرو کمزور اور مجبور ہوجانے والوں کا ہیرو کیوں نہیں ہو سکتا ؟ ہیرو کو یوز کرنا اور ایبیوز کرنا کن کے کام بہتر طور پر آتا ہے ؟ شائد انکے لئے جو ہیروز کے نام پر لوگوں کو آپس میں اور ولنز کے نام پر دوسروں سے لڑاتے ہیں ۔

جو جیت جاتے ہیں وہ نہ صرف اپنے ہیروز کو پروٹیکٹ کرتے ہیں بلکہ اپنے ولنز کو بھی ۔ اپنے ہیروز کو ولنز بنانے کا کام فاتح لوگ کیا کرتے ہیں ۔ اپنے ولنز کو مزید ولنز بنانے کیلئے پٹنے والی قوم میں ایسے نئے ہیرو پیدا کیئے جاتے ہیں جو نہ صرف اپنی قوم کے بہادر لوگوں کو فرنٹ لائن پر مروائیں بلکہ اپنی قوم کو ڈیپریسڈ بھی رکھیں ۔

بھئی مفتوح لوگ فاتح لوگوں جیسے ہو جائیں تو فاتح لوگوں کیلئے مسائل ہو جائینگے نا ۔ نیا کرنے کو اب کسی کے پاس کچھ بچیگا بھی کیا ؟ پر ایسا ہمیشہ ہو نہ سکا اور مفتوح نے آخر فاتح کی عادتیں اپنائیں ۔ مفتوح فاتح کے مسائل کا سبب بنا اور فاتح کے کسی اور کے ہاتھوں مفتوح ہونے کا سبب بھی ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

2 comments:

Anonymous said...

مفتوح اگر فاتح کی عادتیں اپنا لے تو صدیوں غلام رہے گا۔

وقاراعظم said...

اقتابس: اپنے ولنز کو مزید ولنز بنانے کیلئے پٹنے والی قوم میں ایسے نئے ہیرو پیدا کیئے جاتے ہیں جو نہ صرف اپنی قوم کے بہادر لوگوں کو فرنٹ لائن پر مروائیں بلکہ اپنی قوم کو ڈیپریسڈ بھی رکھیں ۔

تبصرہ: بہت اہم نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے آپ نے، ویسے یہ ہیرو کے بھیس میں ولن تو نہیں؟

آخری جملے میں آپ کا کہنا ہے کہ مفتوح نے آخر فاتح کی عادتیں اپنائیں اور فاتح کے لیے مسائل کا سبب بنا۔ تو جناب یہ کون سی عادتیں ہیں جن کی وجہ سے مفتوح فاتح کے لیے مصیبت بن گئے؟ ہم اگر برصغیر پاک ہند پر نظرڈالیں تو فاتح انگریزوں کی بہت سی عادتیں ہم نے اپنائی لیکن نتیجہ انگریز کے جانے کے بعد بھی اسی طاغوتی نظام کا تسلسل ہے۔۔۔

Post a Comment