Tuesday, January 25, 2011

بھولا اور اسکا بھولپن ۔


بھولے کا کام ہی ہے کہ اپنی عقل بالکل استعمال نہ کرے ۔ اگر بھولے نے بھول کر بھی یہ غلطی کرلی تو اسکا بھولپن ہمیشہ کیلئے ختم ۔ بھولے کا کام ہے کے اپنے بھولپن کو قائم رکھنے کیلئے مزید بھولے بناتا رہے ۔ جسکو بھی اپنے جیسا بھولا بنا سکتا ہو بنا کے چھوڑے، بھلا ہی اس عظیم کامیابی میں اسکے اصلی اپنوں کا بھی بیڑا غرق ہو جائے ۔ وہ بھولا ہی کیا جو اپنے غیر اخلاقی فعل کو اخلاقی ثابت کرنے کیلئے کسی بھی غیر اخلاقی فعل کو جائز نہ سمجھتا ہو ۔ بھولے کی اپنی زاتی زندگی کی بھی کیوں بھلا اہمیت ہو ۔ بھولا مرے بھی تو کیوں نہ اپنے ہی سب سے بڑے اصلی دشمن کی تسکین کا سبب نہ بنے ۔

انسان اگر اس دنیا میں ان بھولوں کی غلطی سے آ ہی جائے تو یہ بھولے اسکو اپنے جیسا اصلی اور سچا بھولا بنانے کا حق اور اختیار دونوں ہی رکھتے ہیں ۔ اگر کوئی انسان ان بھولوں کے بھولپن کو ماننے سے انکار کردے تو یہ بھولے اسکے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں گےاور اس انسان کو اپنے سے بڑے بھولوں کے حوالے کردیں گے ۔ یہ بڑے بھولے اپنے پے ہی بنے ہوئے لطیفے سنا کر اسکا مزاق اڑائیں گے ۔ اپنے جیسے اور بڑے بھولوں کے ساتھ مل کے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے ہی مزاق کا سبب بنیں گے اور بڑی ہی ڈھٹائی سے یہ بات ماننے سے بھی انکار کر دیں گے ۔

بھئی کیا کریں، بھولوں سے انسان کیسے پیدا کریں ۔ بھولوں کے ساتھ مل جل کے کام ہی چلا لیں ۔ یہ بھی بڑی ہی کامیابی ہو گی ۔ بھولوں میں پیدا ہو کے انسان بننا تو دور سوچنے اور سمجھنے کی کوشش کرنا بھی بڑا مشکل کام ہے ۔ اور تو اور کافی سارے بھولے بھی اب نئی قسم کے بھولپن کیلئے آسانی سے تیار نہیں ہوتے ۔ برا ہو ہمارے بھولے ابے کا جسے طاقت اور شراب کے نشے میں بھول گیا کہ ابھی میٹیریل ازم سے سنسر شپ ہٹانے کا ٹائیم نہیں ہوا ۔

مزے لینے دو بھائی میرے ۔ میں نے تو نہیں چھوڑنا یہ بھولپن ۔ تمہیں بھی کچھ نہیں حاصل ہونا بھولپن چھوڑ کے ۔ جیئو گے بھی زلیل ہو کے اور مرو گے بھی زلیل ہو کے ۔ تمہارے مرنے کے بعد تمہارے بھولے بنے نہ رہنے کے بھیانک انجام کی ہر روز نئی ہی کہانیاں بنیں گی ۔

اگر بھولے بنانے کا طریقہ تیری سمجھ میں آ ہی گیا ہے تو آپے سے باہر نہ ہونا ۔ اونچی ہواؤں میں نہ اڑنا بڑی ہی زور سے گرو گے ۔ بھولوں کو جلد ہی اپنے آپ ہی پر ہنسوانے کا ایک اور لطیفہ ملے گا ۔ شاباش لین میں لگ جاؤ اور اپنی باری کا انتظار کرو ۔ چانکیہ بنو اور اس بات کا زکر کسی سے نہ کرنا ۔ جلد ہی تمہیں بھی اپنی مرضی کے بھولے بنانے کا موقعہ ملے گا ۔ پھر بتانا بیٹا جو تم ان بھولوں کو انسان بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

1 comments:

tanya rehman said...

یہ کیا لکھا ہے بھولا بھولا ۔ میری سمجھ میں کچھ نہیں آیا کیونکہ میں بہت بھولی ہوں

Post a Comment