Sunday, July 3, 2011

خدا ہو یا نا ہو ۔


خدا ہے اور ظالم بھی ہے تو یقینا اسکو خوشی سے ماننے والے بھی ظالم ہی ہونگے ۔ خدا نہیں ہے اور ظلم بھی ہے تو یقینا خدا کے نہ ہونے پر خوش ہونے والے بھی ظالم ہی ہونگے ۔ انسان تو انسان ہے، کبھی ظالم ہوتا ہے اور کبھی مظلوم ۔ ظلم کرے یا ظلم سہے، اپنے ظلم کرنے اور ظلم سہنے کے آثار چھوڑ جاتا ہے ۔ جنکو اپنا ظلم کرنا اور دوسروں کا اس ظلم کو سہنا اچھا لگتا ہوگا وہ اپنے ظلم کی تشہیر بھی کرتے رہیں گے اور اپنے ظلم کے شکار انسانوں کو تسلیاں بھی دیتے رہیں گے ۔ جو مظلوم ہیں اور اپنی مظلومیت کو ختم کرنے کیلئے ظالموں پر ظلم نہیں کر سکتے، انہیں نہ تو ظلم نہ کرنے والا خدا ملے گا اور نہ ہی انپر ہونے والا ظلم کبھی ختم ہوگا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

خدا وہی جو من کو بھائے ۔ ظلم کرے اور ظلم کرنا سکھائے ۔

0 comments:

Post a Comment