Tuesday, May 29, 2012

میاں فصیحت کی نصیحت ۔


نصیحتیں تو ہمیشہ اختیار والے ناصح ہیروز نے ہی کی ہونگیں جی ۔ ناصح ہیروز بھی اس لئے نصیحتیں کر گئے ہونگے کیونکہ کے کسی نے انہیں میاں فصیحت کہنے کی جرائت نہیں کی تھی ۔ ایسا شائد وہ اپنے سے تگڑوں کو اپنے سے ذیادہ کمزور کر دینے والے اختیارات دے کر اور کمزوروں کو اپنے سے زیادہ تگڑے کردینے والے القاب دیکر کر گزرنے میں کامیاب ہوگئے ہونگے ۔

ہر کوئی اپنے ہیرو کو ناصح منوانے میں اس وقت تک ہی کامیاب ہو جائیا کرتا ہے جب تک اس ہیرو سے وکیپیڈیا اور گوگل لا علم رہا کرتے ہیں ۔ پرانے وقتوں میں سنسر شپ کی بدولت لیڈرز ناصح ہیروز کی نصیحتوں کی مدد سے عوام کو کامیابی سے گدھے بنانے میں کامیاب ہو جائیا کرتے تھے ۔ مگر اب تو انٹرنیٹ کا کام ہی ناصح ہیروز کو میاں فصیحت بناتے رہنا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

اگر کسی بے اختیار ناصح نے کسی با اختیار ناصح کو کبھی میاں فصیحت کہا بھی ہوگا تو اپنے با اختیار ناصح کو میاں فصیحت نا کہہ سکنے والے میاں فصیحتوں نے اس بے اختیار ناصح کو کسی اور ہی جرم میں سزا دیدی ہوگی ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ مئی ۔ انیس ۔ ایٹ اردو بلاگر ۔

0 comments:

Post a Comment