Wednesday, February 1, 2012

سلیقہ، صحتمندی اور خوشحالی ۔


Image and video hosting by TinyPic


بظاہر تو پہلی تصویر میں ماں اور بیٹا اگر خوشحال اور صحتمند ہیں تو ہی خوش نظر آرہے ہیں ۔ وگرنا تو ورچوئل معصوم بیٹے کی ورچوئل معصوم ماں کو خوش دکھا کر غریب ماں کو سلیقے سے آنسو پی کر خوش رہنا سکھایا جارہا ہے ۔ ایسی تصویر کے زریعے ایک سلیقے والی عورت کو، جس کے غریب ماں یا دردمند نوکرانی ہونے کے ذیادہ چانسز ہوں، ہی شو کیا جا سکتا ہے ۔

جبکے دوسری تصویر میں بیٹا اور ماں اگر خوشحال اور صحتمند ہیں تو ہی خوش نظر آرہے ہیں ۔ وگرنا تو ورچوئل معصوم ماں کے ورچوئل معصوم بیٹے کو خوش دکھا کر غریب بیٹے کو سلیقے سے آنسو پی کر خوش رہنا سکھایا جارہا ہے ۔ ایسی تصویر کے زریعے ایک سلیقے والے مرد کو، جس کے غریب بیٹے یا دردمند نوکر ہونے کے ذیادہ چانسز ہوں، ہی شو کیا جا سکتا ہے ۔

صدیوں سے قائم خوشحالی اور صحتمندی تو ایسے سلیقے کو ہمیشہ قائم بھی رکھ سکتی ہے اور بوقت ضرورت پیدا بھی کر سکتی ہے ۔ مگر ماحول کی تیزی سے تبدیلی ایسا امپیکٹ نہیں چھوڑ سکتی ۔ وگرنا تو پھر غریب کی نسل کا ہمیشہ غریب رہنا اور امیر کی نسل کا ہمیشہ امیر رہنا ہی ایسے سلیقے کو قائم رکھ سکتا ہے ۔

بات تو صرف خوشحالی اور صحتمندی کی ہی ہے، مگر بن خوشحالی اور سلیقے کے مقابلے کی جایا کرتی ہے ۔ جیسے خوشحالی کی وجہ سے سلیقے کا جنم لینا ضروری نہیں ہے، مگر صرف خوشحالی کی مدد سے سلیقے کو خریدا تو جا سکتا ہے ۔ ویسے ہی سلیقے کی وجہ سے خوشحالی کا جنم لینا بھی ضروری نہیں ہے، مگر صرف سلیقے کی مدد سے خوشحالی کو خریدا بھی نہیں جا سکتا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

سلیقہ بیچنے کے کام تو آ جاتا ہے، اگر خوشحالی نا بھی ہو مگر سلیقہ خریدا بھی نہیں جا سکتا ہے، اگر خوشحالی نا ہو ۔

2 comments:

ثاقب شاہ said...

اللہ تعالیٰ ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
colourislam.blogspot.com

fareeha farooq said...

very keen observation aise hi hota hai aam middle class gharoo'n main

Post a Comment