Tuesday, October 18, 2011

غیرت، بیغیرتی اور انسانیت ۔


غیرت کو ڈیفائن وہ لوگ کیا کرتے ہیں جنہوں نے بیغیرتی کا مظاہرہ کر کے غیرتمندوں کا حق مارنا ہوتا ہے ۔ لاچار اور بوڑھے انسان غیرتمندوں کی غیرت کا فاعدہ اٹھاتے ہیں ۔ بیغیرتی کو ڈیفائن وہ لوگ کیا کرتے ہیں جنہوں نے غیرت کا مظاہرہ کر کے بیغیرتوں کا حق مارنا ہوتا ہے ۔ طاقتور اور جوان انسان بیغیرتوں کی بیغیرتی کا فاعدہ اٹھاتے ہیں ۔

انسان جتنا غیرتمند ہوگا اتنا ہی بیغیرتی کا اظہار کرکے دوسرے انسانوں کو بیغیرتی سے حاصل ہونے والے فوائد سے دور رکھنے کی کوشش کریگا ۔ انسان جتنا بیغیرت ہوگا اتنا ہی غیرت کا اظہار کرکے دوسرے انسانوں کو غیرتمندی سے حاصل ہونے والے فوائد سے دور رکھنے کی کوشش کریگا ۔

غیرت پلس بیغیرتی پلس انسانیت از ایقول ٹو ون ۔

سنس غیرت از ایقول ٹو بیغیرتی ۔

ٹو ٹائمز ( غیرت | بیغیرتی ) پلس انسانیت از ایقول ٹو ون ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

اپنی بیغیرتی کی مقدار کا تعین کرنا ہو تو اپنے اندر موجود غیرت سے اندازہ لگا لیں ۔

اپنے اندر سے جتنی انسانیت کو کم کرنا ہو اس کمی کو اپنی اضافی غیرت اور بیغیرتی کی مدد سے پورا کرلیں ۔

1 comments:

Anonymous said...

Allah ke Panah hay bhai teri Equations say .......... kakh bhi samajh nahi aye :)

Zia

Post a Comment