Sunday, May 22, 2011

انسان، شیطان اور خدا ۔


بہت سارے انسانوں کے خیال میں شیطان انسانوں کو گائیڈ کیا کرتا ہے اور خدا انہیں گائیڈ کرتا ہے جنہیں خدا خود چاہتا ہے ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ شیطان عام انسانوں کو اپنے ساتھ کمیونیکیٹ کرنے دیتا ہو اور خدا عام انسانوں کو اپنے ساتھ کمیونیکیٹ نہ کرنے دیتا ہو ۔

شیطان خدا کی کریئیشن ہوا کرتا ہے اور کسی انسان کو شیطان بننے سے روکا بھی نا جاسکتا ہو ۔ کوئی انسان اگر شیطان بن سکتا ہوگا تو یہ خدا کی دین ہوسکتی ہے اور اس بات پے خدا سے اسکی خدائی بھی چھن سکتی ہو ۔

اگر خدا سے خدائی جا سکتی ہو تو خدا کو ریپلیس کرنے والا شیطان بھی سروائیو کیسے کرے گا ۔ اگر شیطان جیسا کوئی خدا کو ریپلیس بھی کر لے تو وہ اپنے سے بڑا شیطان پیدا نہ ہونے دے ۔

جب خدا نے شیطان کو پیدا کیا تو شیطان بھی کیوں اپنے سے بڑے شیطان کو پیدا ہونے سے روک پائیگا ۔ بڑے سے بڑے شیطانوں نے پیدا ہوتے چلے جانا ہے تو انسانوں کیلئے مصیبت کا نت نیئا سامان تیار ہوتے رہنا ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

شیطان کو اسکی شیطانیت سے بڑھ کر مشورے دیں اور دنیا کو اپنی مرضی کے تحت چلتا ہوا محسوس کریں ۔

اب تو انسان ہی شیطان ہے جی ۔ کہیں مل جائے کرے تو اسکی شیطانیت میں امپرومنٹ کیلئے اسکی مدد کر دیا کریں ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی ڈاکٹر جواد خان ۔

روز قیامت شیطان سب برائی اپنے زمے لیلے تو کیا بات ہے ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی یاسر خوامخواہ جاپانی ۔

2 comments:

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

نا الله سبحانه تعالیٰ بندے سے ہم کلام ہوتے ہیں اور نا ہی شیطان. الله نے انسان کو آزاد پیدا کیا نیکی اور بدی اسکی سرشت میں ڈالی اور اسے یہ اختیار دیا کہ جسے چاہے قبول کرے. ہدایت پر رکھنے کے لئے انبیا بھیجے اور کتابیں نازل کیں . الله تعالیٰ نے بندے کے لئے بہت کچھ کیا اتنا کچھ کے شاید بندہ گننا شروع کرے تو خود ختم ہو جائے مگر الله سبحانه تعالیٰ کے احسانات ختم نا ہوں ....لیکن شیطان نے صرف ایک کام کیا ....اسنے خدا کے بندوں کو وسوسوں میں ڈال دیا..انکی عقلوں کو ماؤف کر دیا....صرف اتنے سے کمال پر یار لوگ خدا سے خدائی چھین کر شیطان کو دے رہے ہیں...

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

صرف وسوسہ ہے صرف وسوسہ ہے۔
باقی نفس کی غلامی انسان کو شیطان بنا دیتی۔
غلطیاں ہوتی ہیں تو انسان سے ہی ہوتی ہیں۔
نفس پرست شیطان کی غلامی کرتا ہے۔
اور جان بوجھ کر فساد پیدا کرتا ہے۔
پھر بھی نفس کی تسکین نہیں ہوتی تو شیطان سے بھی بڑے رتبے کی جستجو کرتا ہے

Post a Comment