Saturday, May 7, 2011

گڑھے کے ساتھ گڑھا ۔


اگر آپ گڑھے میں گر گئے ہیں تو پریشان نہ ہوں ۔ اپنے یار دوستوں کو مدد کیلئے پکاريں ۔ یار دوست فورا ہی مدد کیلئے گڑھے میں اتر آئینگے ۔ سب سے پر جوش دوست کو مزید بھڑکائیں ۔ وہ معصوم اس معصوم کو اپنے کندھے پر اٹھا لیگا جس نے آپکو گڑھے سے باھر نکال کر باقیوں کو گڑھے میں رہنے پر مجبور کر دینا ہوگا ۔ گڑھے سے باھر آکر گڑھے کے مزید مزے آئینگے ۔ اگر یہ گڑھا ریلیجن نامی تھا تو یقین کرنے کیلئے آپ چانکیہ کی ارتھ شاسترا پڑھیں اور اگر یہ گڑھا فلسفہ نامی تھا تو یقین کرنے کیلئے آپ پلیٹو اور سقراٹیز کے ڈائیلوگز پڑھیں ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

ادھر بھی گڑھا، اودھر بھی گڑھا ۔ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ۔

چانکیہ اور سقراٹیز کی سمجھ نہ آئے تو پرنس اور اسکا اینٹی تھیسس دیکھ لیں ۔

1 comments:

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

اگر یہ گڑھا ریلیجن نامی تھا تو یقین کرنے کیلئے آپ چانکیہ کی ارتھ شاسترا پڑھیں اور اگر یہ گڑھا فلسفہ نامی تھا تو یقین کرنے کیلئے آپ پلیٹو اور سقراٹیز کے ڈائیلوگز پڑھیں ۔
________________________________________________

کامن سینس کے بارے میں آپکا کیا خیال ہے ؟

Post a Comment