دوسروں کی عزت کرنے والے ہی عزت کر وایا کرتے ہیں ۔ جیسے بغیر مطلب کے معصوم لوگ عزت کیا کرتے ہیں ویسے ہی معصوم لوگوں کو بغیر جائز معاوضے کے عزت پے ٹرخا دیا جاتا ہے ۔ کسی کو بیعزت ہو جاتا دیکھ کر ہر کسی کا دل خوش ہوجاتا ہے اور ہنسی روکنا مشکل ہو جاتی ہے ۔ بھلے ہی اس بیعزتی میں اس انسان کا اپنا قصور نہ ہو بیعزتی کو بیعزتی ہی سمجھا جاتا ہے ۔
انسان عام طور پر بیعزتی کروا کے ہی بیعزتی کرنا سیکھتا ہے ۔ ایک دفعہ کوئی بیعزت ہو جائے تو سمجھا جاتا ہے کہ وہ انسان اب کسی دوسرے کو بیعزت نہیں کرسکتا ۔ کسی کو بیعزت کرنا کرنا قطعا مشکل کام نہیں کیونکہ کسی کو بیعزت کرنے کے لئے بیعزت کرنے والے کا عزت دار ہونا ضروری نہیں ۔ بیعزت کرنے والے کیساتھ بس ہنسنے والے ہوں بیعزت کرنے میں کامیابی کنفرم ہے ۔
ہنسنے والے اپنی بیعزتی کے خوف کی وجہ سے ہی بیعزت کرسکنے والے کی باتوں پر ہنسا کرتے ہیں ۔
آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔
اگر کسی نے عزت اور بیعزتی کرنا سکھانے کا علم انسانوں کو دیا ہے تو وہ شیطان ہی ہو سکتا ہے ۔
سبھی سے عزت کروانا بھی پاسیبل نہیں اور سبھی کو بیوقوف بنانا بھی ۔
بیعزت کرسکنے والے کو بیعزتی کے قابل انسان ہی برا سمجھتے اور زیر لب گالیاں دیتے یا لعنت بھیجتے ہیں ۔ اپنے آپ کو عزت کے قابل سمجھنے والے تو مار پیٹ کر کے بھی دشمنوں ہاتھوں نہیں تو اپنی عزت کرنے والے بیعزتی کے قابل انسانوں کے ہاتھوں بدنام ہو جایا کرتے ہیں ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی سعد ۔
حقوق سلب کرنے والے ( عبادت گاہ | تھیٹر )، لائبریری اور سکول میں عزت | بیعزت کرنا سکھاتے ہیں ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی انکل ٹام ۔
مزید ڈسکشن کیلئے نیا آرٹیکل دیکھیں ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی ڈاکٹر افتخار راجہ ۔
Saturday, June 4, 2011
عزت اور بیعزتی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
3 comments:
میں اسکو اکثر مجھند فارمولہ کے نام سے یاد کیا کرتا ہوں ، بے عزتی سے بچنا ہو تو ایک ہی طریقہ ہے کہ بندہ اپنے آپ میں رہے۔ بقول امیر تیمور یہ ایک ہی راستہ ہے اور صرف یہی ہے
بے عزتی کرنے والے کی اپنی بھی عزت نہیں ہوتی۔ بظاہر اس کے ڈر سے منہ پہ تو لوگ کچھ نہ کہیں مگر پیٹھ پیچھے گالیاں ضرور دیتے ہیں۔
پنجابی سٹیج ڈراموں نے بیغیرت کرنے والے عمل میں دخل کر کے چار چاند اور لگا دیے ہیں ، اور نوجوانوں میں چیتا بندہ وہی ہوتا ہے جو جگت بازی میں ہمیشہ بازی لے جاتا ہو۔
Post a Comment