Sunday, June 5, 2011

بیعزت کرسکنے والے کی عزت ۔


بیعزت کرسکنے والے سے عزت اور بیعزتی کروانے کے چانسز ففٹی ففٹی ہوتے ہیں ۔ بیعزت کرسکنے والے کا کام تو بیعزت کرنا ہے اور اسی بیعزتی کرنے میں ہی اسکی عزت ہوا کرتی ہے ۔ آپ نے بیعزت ہونا ہے تو آپ اسکی عزت کريں، منافقت کے نام پر آپکی بیعزتی کردے گا ۔ اسکے ہاتھوں باعزت ہونا ہے تو اسکو بیعزت کر دیں، صداقت کے نام پر باعزت کر دے گا ۔

انسان کی اپنی عزت تو ہوتی نہیں مگر بیعزت کرسکنے والے سے عزت کرانا تو مزید بیعزتی ہو گئی نا ۔ بیعزت کرسکنے والے سے دوستی رکھنے کیلئے جیلس یا ایروگنٹ ہونا ضروری ہے ۔آپ کسی انسان سے جیلس ہیں تو اسکو ایروگنٹ بنائیں، جا کے بیعزت کر آئیگا ۔ کسی انسان کو آپکی ایروگنس پسند نہیں اسکو جیلس بنائیں، جا کے بیعزت کر آئیگا ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

بیعزت کرسکنے والا کسی کو بیعزت نہ کر سکا تو بیعزت ہونے کے ساتھ ساتھ بیعزت کر سکنے کا ایک نیا طریقہ سیکھ آئیگا ۔

0 comments:

Post a Comment