Thursday, June 9, 2011

سرکلر لاجک کی ضرورت ۔


نارمل انسان کی پہچان ہی اسکی سرکلر لاجک ہی ہوتی ہے ۔ ایک سرکلر لاجک کو چھوڑے گا تو کسی دوسری سرکلر لاجک کو استعمال کرنا شروع کر دے گا ۔ خود سے کوئی لاجک بنائیگا تو وہ لاجک شائد سرکلر نہ ہو مگر جب دوسروں پر اپنی لاجک مسلط کرے گا تو اپنے لیئے گنجائش نکالنے کی ضرورت پڑے گی ۔ اپنے لیئے گنجائش نکال لی تو لاجک سرکلر ہوگئی ۔

انسانوں کو پریڈکٹیبل سرکلر لاجک سٹریٹ لاجک کا نام دے کر یونیورسلی سکھائی جایا کرتی ہے ۔ ہر نیا ازم حقوق دینے کی بات کرتا ہے اور طاقت پکڑنے کے بعد اپنی حفاظت کی خاطر حقوق سلب کرنا شروع کردیتا ہے اور یہی اس ازم کے بھی سرکلر ہونے کی نشانی ہے ۔ حقوق دینے اور ان حقوق کو پروٹیکٹ کرنے سے کفر اور خدا کے ڈسیپیئر ہونے کے ساتھ زندگی کے بد مزہ ہو جانے کے بھی امکانات ہیں ۔

جیسے کفریہ تعلیمات میں کفر نہیں بچتا اگر کفر پرست خدا پرستوں سے الجھنا ضروری نہ سمجھیں ویسے ہی خدائی تعلیمات میں خدا نہیں بچتا اگر خدا پرست کفر پرستوں سے الجھنا ضروری نہ سمجھیں ۔ جس انسان کی لاجک سرکلر نہیں ہوتی، اسکا مائنڈ کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، مگر اسکی قسمت سرکلر لاجک استعمال کرنے والوں کی مدد سے خراب ضرور کروائی جاسکتی ہے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

کفر کو خدا کی اور خدا کو کفر کی ضرورت رہا کرتی ہے کیونکہ خدا ہی کفر ہے اور کفر ہی خدا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment