انسان جو اس دنیا میں کامیاب نظر آتے ہیں ان کی کامیابی میں انکی خوشقسمتی کا بہت ہاتھ ہوتا ہے ۔ بد قسمتی انکی جنکی تمام کاوشوں کے باوجود کامیاب انسان کامیاب ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ خوشی خوشقسمت اور بدقسمت دونوں کو نصیب نہیں ہوا کرتی کیونکہ خوشقسمت ایروگنٹ اور بدقسمت جیلس ہوئے بغیر نہیں رہ پایا کرتے ۔
بدقسمت انسان اپنے خدا | کفر کے رحم و کرم نہ ہونے پر خوش نظر آنے کیلئے صبر کر کے دکھاتے ہیں اور خوشقسمت انسانوں کو شکر کرنے کی تلقین کیا کرتے ہیں ۔ خوشقسمت انسان اپنے خدا | کفر کے رحم و کرم ہونے پر خوش نظر آنے کیلئے شکر کر کے دکھاتے ہیں اور بدقسمت انسانوں کو صبر کرنے کی تلقین کیا کرتے ہیں ۔
اگر تو معاشرہ آئیسولیٹڈ ہو اور خدا | کفر بھی مشترک ہو تو خوشقسمت بہت ہی کم اور بدقسمت بہت ہی ذیادہ ۔ متعدد بار کالونائیزیشن کا شکار ہونے والے خطوں میں تو خدا | کفر کی بجائے خدا اور کفر کے ڈیریویٹوز رہ جایا کرتے ہیں ۔ صبر اور شکر کامن اوریجن کے نا ہونے کے کارن خوشی کے اظہار کی نوعیت بھی مختلف ہو جایا کرتی ہے ۔
اوپن معاشروں میں تو سروائیول آف دی فٹسٹ ہی چلا کرتی ہے ۔ خوشقسمت اپنی قسمت پے ذیادہ خوش ہو کے دکھائے گا تو ایرگنٹ بھی محسوس ہوگا اور کفر پرست بھی ۔ بدقسمت اپنی بدقسمتی پے ذیادہ ناراض ہو کے دکھائے گا تو جیلس بھی محسوس ہوگا اور خدا پرست بھی ۔
آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔
بدقسمتوں کی خوشقسمتی کہ خدا | کفر ان سے صبر کروانا چاہتا ہے اور خوشقسمتوں کی بدقسمتی کہ خدا | کفر ان سے شکر کروانا چاہتا ہے ۔
Thursday, June 2, 2011
خوشقسمتی اور بدقسمتی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
1 comments:
پہلے تو ہجے درست کیجئے کہ یہ " خوشقسمت" نہیں بلکہ خوش قسمت ہوتا ہے۔
پھر یہ کہ انسان کی قسمت بھلے کچھ ہو ، وہ ہردم صبر و شکر کی سپر پوزیشن میں رہتا ہے۔ بد قسمت کے پاس بھی کچھ نہ کچھ ہوگا۔ خوش قسمت کے پاس بھی کسی نہ کسی کی کمی ہوگی۔
Post a Comment