Thursday, August 25, 2011

مایوسی اور آزادی | غلامی ۔


کفر تگڑا اور خدا کمزور ہوگا تو ۔

کفر پرست کہتے رہینگے گے کے خدا نہیں بھی ہے تو کیا ہوا، کام تو کرنا ہی ہے ۔ غلامی کو آزادی سمجھ کر قبول کر لیا تو پھر مایوسی کیسی ۔ مایوسی تو خدا کو ماننے والوں کا نصیب ہے ۔ خدا تو ظالم ہی ہوگا، یقین نہ آئے تو خدا پرستوں کا حال دیکھ لو ۔

جبکے خدا پرست کہتے رہینگے گے کے خدا ظالم بھی ہے تو کیا ہوا ، کام تو کرنا ہی ہے ۔ آزادی کو غلامی سمجھ کر قبول کر لیا تو پھر مایوسی کیسی ۔ مایوسی تو کفر کو ماننا ہے اور خدا کو مایوسی کا سبب سمجھنا آپکے ڈیپریشن کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ خدا تو رحیم و کریم ہی ہے، یقین نہ آئے تو کفر پرستوں کا حال دیکھ لو ۔

خدا تگڑا اور کفر کمزور ہوگا تو ۔

خدا پرست کہتے رہینگے گے کے خدا رحیم و کریم بھی ہے تو کیا ہوا ، کام تو کرنا ہی ہے ۔ غلامی کو آزادی سمجھ کر قبول کر لیا تو پھر مایوسی کیسی ۔ مایوسی تو کفر کو ماننے والوں کا نصیب ہے ۔ خدا تو ظالم ہی ہے، یقین نہ آئے تو کفر پرستوں کا حال دیکھ لو ۔

جبکے کفر پرست کہتے رہینگے گے کے خدا ظالم بھی ہے تو کیا ہوا، کام تو کرنا ہی ہے ۔ آزادی کو غلامی سمجھ کر قبول کر لیا تو پھر مایوسی کیسی ۔ مایوسی تو خدا کو ماننا ہے اور کفر کو مایوسی کا سبب سمجھنا آپکے ڈیپریشن کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ خدا تو نہیں ہی ہوگا، یقین نہ آئے تو خدا پرستوں کا حال دیکھ لو ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

امید اور منافقت پے دنیا قائم رہی ہے اور اسی طرح قائم رہے گی بھی ۔

یہاں تو یہی کچھ ہی چلنا ہے ۔ تو پھر مایوسی کیسی ؟

2 comments:

Post a Comment