Tuesday, September 11, 2012

آلٹروازم ان ٹربل ( فورٹینتھ اگست کے نام ) ۔


کسی بھی نظریئے سے ایسوسیئیٹڈ پوجا پاٹ اور اخلاقیات کے تحفظ کے نام پر جان و مال کی قربانی دینا سیکھنے کا آغاز تو کانٹراڈکشن کے زور پر نظریاتی موافقین کے دعوے کو دلیل اور نظریاتی مخالفین کی دلیل کو دعوی مان لینے سے ہی ہو جایا کرتا ہے ۔ ضرورت لائق بقایا کی توانایاں اسوقت حاصل ہو جایا کرتی ہیں جب کسی با اخلاق قوم کے عوام کو اپنی جیلیسی کو ایروگنس قرار دے سکنے والے بد اخلاق نظریاتی مخالفین مل جائیں ۔ وگرنہ دوسری صورت میں کسی بد اخلاق قوم کے عوام کو اپنی ایروگنس کو جیلیسی قرار دے سکنے والے با اخلاق نظریاتی مخالفین مل جائیں ۔

زمانہ امن میں تو اپنی پوجا پاٹ سے حاصل ہونے والی تسکین اور اخلاقیات کے تحفظ کے نام پر دوسروں کی دی ہوئی جان و مال کی قربانیوں سے اگاہی گھڑیال کے سرٹیفیکیٹوں اور پیرانا مچھیوں کے تاریخ ساز اعلانات کی بدولت ہی ہوا کرتی ہے ۔ بغیر مالی فوائد حاصل کیئے پوجا پاٹ سے تسکین حاصل کرنا اور اخلاقیات کے تحفظ کے نام اپنے جان و مال کی قربانی دیتے رہنا صرف عوام کا ہی کام ہوتا ہے ۔ جبکے مال کے بدلے پوجا پاٹ سے حاصل ہونے والی تسکین کا اظہار کر کے دکھاتے رہنے کے ساتھ ساتھ مال کی قربانی دیتے رہنا پیرانا مچھیوں کو جان کی قربانی دیتے رہنے بچائے رکھتا ہے ۔

گھڑیال کی قیادت میں عوامی نظریئے سے ایسوسیئیٹڈ پوجا پاٹ اور اخلاقیات کے تحفظ کیلئے لڑی جانے والی جنگوں میں جان و مال کی قربانی دینا بھی صرف عوام کا ہی کام ہوتا ہے جبکے بظاہر لڑتی ہوئی نظر آنے والی پیرانا مچھیوں کا کام جان کی قربانی دینا نہیں ہوتا بلکے گھڑیال کی طرف سے ہدایات دیتے ہوئے مال غنیمت پر نظر رکھنا ہوتا ہے ۔ جنگ کے خاتمے کے بعد پیرانا مچھیوں کا کام اپنے لیئے اچھے مال غنیمت کو چھپا لینے والے نمک حرام عوام کو بلیکمیل کرنا اور عوام کو انکی قربانیوں کی تعریفوں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ سب سے اچھا مال گھڑیال کی نظر کرنا سکھانا ہوتا ہے ۔

عظیم قوم کا عظیم کام یہ ہے کے وہ اپنے عظیم نظریئے کی حفاظت کی غرض سے گھڑیال اور اس کی پیرانہ مچھیوں کو فرما برداروں کی طرح پالے اور اپنی بھوک کو اچھی طرح برداشت کرلینے کے بعد نظریاتی دشمنوں پر ٹوٹ پڑنا سیکھے ۔ زمانہ امن میں لوکل نظریاتی دشمنوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے ٹھکانے لگائے ۔ جب بالکل ہے بھوکی ہو جانے کو ہو تو کسی نظریاتی دشمن قوم کو ٹھکانے لگانے کیلیئے تیار ہو جائے ۔ اپنے عظیم نظریئے کی حفاظت اور اپنی باقیات کا زمہ گھڑیال اور اسکی پیرانا مچھیوں کی اولاد کو سونپ کر ایک سوئیسائیڈل مشن پر آن، بان اور شان کے ساتھ روانہ ہوجائے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

پیرانا مچھی بننا سیکھیں جی ۔ عوام اور گھڑیال دونوں ہی بڑے کھلے دل کے ہوا کرتے ہیں ۔


پبلشڈ اون بیس بارہ ۔ اگست چودہ ۔ ایٹ کیوں، کیسے، اور فیسبک ۔


0 comments:

Post a Comment