انسان کو کسی سے بھی متاثر نا ہونے اور ہر کسی کو متاثر کرنے کا جنون ہوتا ہے ۔ ایروگنس کی وجہ سے انسان ہر کسی کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا اور جیلیسی کی وجہ سے انسان ہر کسی سے متاثر نہیں ہوتا ۔ انسان بار بار دوسرے انسانوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بار بار دوسرے انسانوں سے متاثر نا ہونے کی ۔
آخر اپنے آپ کو مطمعن کرنے کی خاطر کسی ہیرو کو ماڈل بنا کر دشمنیاں اور دوستیاں نبھانا شروع کر دیتا ہے ۔ مداریوں کو یہ بات پتا ہوتی ہے اور وہ کسی ہیرو کی طرح کا بن کر یا کسی کو ہیرو کے طور پر پیش کر کے انسانوں کو اپنی مرضی کیمطابق سدھا لیا کرتے ہیں ۔ مداریوں کا چھوٹو بننا نہایت آسان، مداریوں کا گرو بننا مشکل اور مداریوں کے اثرات سے محفوظ رہنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے ۔
اپنی ایروگنس کو ختم کریں گے تو ہی آپ سبھی کو متاثر کرسکیں گے اور اپنی جیلیسی کو ختم کرینگے تو آپکو کسی سے بھی متاثر ہونے کی ضرورت نہیں پڑیگی ۔ اب جو آپ سے متاثر نہیں ہونا چاہیں گے وہ جیلیسی کے مارے تلملاتے پھرینگے اور جو آپ کو متاثر کرنا چاہیں گے وہ اپنی ایروگنس کے کارن تڑپتے رہینگے ۔
آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔
آزما کے دیکھ لیں جی ۔
جہاں بادشاہ ہونا اور بادشاہ ہوتے ہوئے استاد کا محتاج ہونا ازیت ناک ہے وہیں بادشاہ کا استاد ہوتے ہوئے بادشاہ نا ہونا بھی ازیت ناک ہے جی ۔ بادشاہ نے اپنے استاد کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کی اور ساتھ میں استاد کو گستاخی کی سزا نا دے کر استادوں کی حرمت کو قائم رکھنے کی مثال بھی قائم کر دی ۔ نیرو والے واقعے کے بارے میں کچھ اور بھی بتائیں تو شائد کچھ رائے دینے کی کوشش کرلی جائے ۔ ایڈیپٹیشن ایز سجیسٹڈ بائی عنیقہ ناز ۔
شکریہ محترم راحیل فاروق صاحب ۔
Tuesday, February 28, 2012
متاثر کرنا اور متاثر نا ہونا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
3 comments:
آپ سمجھتے ہیں کہ بنیادی طور پہ انسانوں کی دو قسمیں ہیں ایروگنٹس اور جیلس۔ نیرو کے بارے میں آپکا کیا خیال ہے جب روم جل رہا تھا وہ بانسری بجا رہا تھا اور وہ سکندر اعظم کا استاد جس سے سکندر نے جب سوال کیا کہ وہ دنیا فتح کرنے جا رہا ہے اسے کیا چاہئیے تو اس نے ریتیلے ساحل پہ ننگے لیٹے ہوئے جواب دیا کہ سورج کے سامنے سے ہٹ جاءو اور دھوپ آنے دو۔
میرے متفق پر مبارک باد قبول کیجیے!
very correctly you wrote all of us are mostly wasting 90% of our time and energies just to impress others and when we fail to do so we feel so much frustrated
Post a Comment