Thursday, July 29, 2010

بلاگ یا پبلیکلی شیئرڈ ڈائری ۔


کچھ لوگ اختلاف بھی کرینگے اور انکو اختلاف کرنے کا پورا پورا حق بھی ہے ۔ اس دنیا میں انسان جو کچھ بھی دیکھتا ہے اسکو اسے محسوس کرنے کے علاوہ اسکے بارے میں ذاتی رائے رکھنے اور اپنی ذاتی رائے دوسروں تک پہنچانے کا بھی کسی حد تک حق حاصل ہے ۔کچھ لوگ اب یہ کہینگے کے ایسی بات کو ایسے دیکھیں، ایسے محسوس کریں اور ایسے دوسروں کو بیان کریں ۔ باتیں تو سبھی ایسی ویسی ہی کر رہے ہوتے ہیں مگر کچھ لوگ پھر بھی کہینگے کے "نہیں یہ ایسا نہیں ہے" جبکہ "ہاں ایسا ہی ہوتا ہے" ساتھ میں کہہ بھی رہے ہونگے ۔

آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے ۔ ضرور مطلع کریں، بہت مہربانی ہوگی آپکی ۔

3 comments:

عین لام میم said...

یار، یہ تبصرہ کرنے کیلئے بھی کوئی بات چھوڑا یا چھیڑا کرو۔۔۔۔۔۔۔
:)

جوانی پِٹّا said...

آدمی اپنی سجی رائے کبھی نہیں بتاتا۔ اس کی رائے ہمیشہ اس ماحول پر ڈیپنڈنٹ ھوتی ھے، جہاں وہ یہ شیئر کرنے لگا ھے۔ اس لیے پبلکلی شئیرڈ رائے ہمیشہ کافی منافقانہ ھوتی ھے۔

اگر منافقت سے بچنا ھے تو بلاک کی تشہیر سے بچیں۔ اس کو اسی طرح مخفی رکھیں، جیسے کبھی اپنی ڈائری کو رکھتے تھے۔

علی said...

پہلے خود سے تو سچ بول لیں فیر دوسروں سے بھی بول لیں گے

Post a Comment